(بنارس یو۔ پی)۔ بنارس لوک سبھا سیٹ پر سیاسی بازیگروں کی حکمت عملی رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے ہر دن کوئی نہ کئی پارٹی اپنی حکمت کو تبدیل کررہی ہے،  حالیہ خبروں کے مطابق بنارس میں مودی کے خلاف سماج وادی پارٹی نے اپنا امیدوار بدلتے ہوئے فوج سے برخاست ہوئے تیج بہادر یادو کو اپنا امید وار بنایا ہے۔ اس سے پہلے سماجوادی پارٹی نے اسی سیٹ سے شالینی یادو کا اعلان کیا تھا لیکن اب ان کی جگہ پارٹی نے تیج بہادر یادو کو بنارس سے ٹکٹ دے دیا ہے۔ یاد رہے تیج بہادر یادو نے بی ایس ایف (بارڈر سیکیورٹی فورس) میں کھانے کی خراب حالت اور کرپشن کو لیکر سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو ڈالی تھی جس کے بعد وہ بہت چرچا میں رہے اور آخر میں فوجی قوانین کی خلاف ورزی کے پیش نظر ان کو فوج سے برخاست کردیا گیا تھا، اس کے بعد انھوں نے مودی کے خلاف بنارس سے آزاد امیدوار کے طور پر الیکش لڑنے کا فیصلہ لیا تھا مگر اب سماجوادی پارٹی نے ان کو اپنی پارٹی سے ٹکٹ دیتے  ہوئے مودی کے خلاف میدان میں اتارا ہے۔

 کچھ دن قبل کانگریس نے  بھی بنارس سے اپنے امیدوار کے طور پر پرینگا گاندھی کو لیکر کافی چرچائیں کی تھیں لیکن راہل گاندھی نے اس پر یہ کہہ کر قدغن لگیا دیا تھا کہ ہم کسی بھی بڑے سیاسی حریف کو ہرانے کے قائل نہیں ہیں، ہمارا ماننا ہے کہ پارلیامینٹ میں مضبوط سیاسی حریف کا ہونا بھی بہت ضروری ہے۔

دیکھنا یہ ہے کہ سماجوادی پارٹی کا یہ پینترا ان کو مودی کے خلاف کتنا فائدہ مند ثابت ہوسکتا، بنارس کے عوام مودی کو ایک بار پھر اپنا نیتا چنیں گے یا پھر فوج کے اس جوان کے ساتھ جائیں گے جس فوج کو لیکر نریندرمودی ہمیشہ اپنی سیاسی زمین تلاش کرتے رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here