معروف نامہ نگار جاوید اختر کو مہاراشٹر کرنی سینا کے صدر جیون سنگھ سولنکی نے نے گھر میں گھس کر مارنے کی دھمکی دی ہے، کہا اگر تین دن کے اندر معافی نہیں مانگی تو کرنی سینا آنکھ نکالنے کی ہمت بھی رکھتی ہے۔
وضح ہو کہ سری لنکا میں بم دھماکوں کے بعد سری لنکا کی سرکار نے برقعہ پہنتے وقت چہھرا ڈھنکنے پر پابندی عائد کردی تھی جس کے بعد بھارت میں بھی مہارسٹر کی شیو سینا پارٹی کے مانسا میں ایک آرٹیکل کے ذریعہ نقاب پر پابندی عائد کرنے کی وکالت کی گئی تھی جس کے بعد ملک میں برقعہ پر سیاست کافی گرم ہوگئی ہے۔ اسی سلسلہ میں جاوید اختر نے بھی بھوپال میں ایک پریس کانفرینس کے دوران کہا تھا ’’کہ سریلنکا میں جس طرح کی پابندی عائد کی گئی ہے (برقعہ پہنتے وقت چہرے کو کھلا رکھنا ضروری کیا گیا) اس حساب سے اگر ہندوستان میں پابندی عائد کی جاتی ہے تو سب سے پہلے راجستھان میں ہندو خواتین کے گھونگٹ پر پابندی عائد ہونی چاہئے کیوں کے وہاں ہر ہندو عورت کو گھونگٹ کرنا ضروری ہے‘‘۔
جاوید اختر کے اس بیان کے بعد کرنی سینا کافی ناراض ہو گئی ہے۔ مہاراشٹر کرنی سینا کے صدر جیون سنگھ سولنکی نے ایک ویڈیو جاری کیا ہے۔ اس ویڈیو میں انہوں نے جاوید اختر کو دھمکی دی ہے۔ سولنکی نے کہا کہ اگر جاوید اختر نے تین دن کے اندر معافی نہیں مانگی تو انہیں گھر میں گھس کر ماریں گے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے اس 45 سیکنڈ کے ویڈیو میں سولنکی نے کہا کہ جاوید کو اپنا وقار سمجھنا چاہئے۔ راجستھان جیسی ریاست کی ثقافت پر وہ انگلی نہ اٹھائیں۔ یا تو جاوید اختر تین دن کے اندر اس بیان پر معافی مانگ لیں یا پھر کرنی سینا کی مخالفت برداشت کرنے کے لئے وہ تیار ہو جائیں۔
انہوں نے کہا کہ کرنی سینا ایسے لوگوں کو جواب دینا اچھی طرح سے جانتی ہے۔ بھنسالی صاحب سے پوچھ لینا، کرنی سینا کس طرح سے جواب دیتی ہے۔ اگر راجستھان کی ثقافت پر کسی نے انگلی اٹھائی تو کرنی سینا اس کی آنکھ باہر نکالنے کی ہمت رکھتی ہے۔
جیون سینگھ سولنکی کی ویڈیو یہاں دیکھیں:























































