
جان کر منجملہ خاصان میخانہ مجھے
مدتوں رویا کریں گے جام و پیمانہ مجھے
یہ خبر یقینا آپ تمامی حضرات کے دلوں پربجلی بن کر گری ہوگی کہ اس دور قحط الرجال میں جب امت محمدیہ کوہردور سے زیادہ مردان کار وفا شعار کی ضرورت ہے،اسی درمیان زینت الاتقیا زبدۃ الاذکیا خطیب اہل بیت ذاکر رب اکبر واصف محبوب داور خطیب اسلام بقیۃ السلف عمدۃ الخلف قاطع ناصبیت و خارجیت دشمنان اہل بیت کے ل زہر ہلاہل پیر طریقت شہزادہ رسول باغ زھرا کے پھول گل گلزار سیادت سید النسب سید الخطبا حضرت العلام الحاج الشاہ السید کاظم پاشا الموسوی الجیلانی علیہ الرحمہ ہمیں روتا بلکتا چھوڑ کر اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔انا للہ وانا الیہ راجعون
سال ۰۲۰۲ء میں جس تیزی سے اہل علم وہنر اوراورداعیان اسلام ومرشدان برحق اور علماومشائخ کاانتقال پر ملال ہوا ہے اس نے ہمیں خون کے آنسو رونے پرمجبور کر دیاہے۔ایک سروے کے مطابق یہ تعداد دوردرجن سے زائد ہوچکی ہے،بعض احباب نے اس کی فہرست سازی بھی کی ہے،جو سردست میرے پاس دستیاب بھی ہے،مگر فہرست کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ فہرست ساز خود بھی تعصب وتنگ نظر ی کے شکارکم نصیبوں کی فہرست میں شامل ہیں۔اگر نامور اہل علم وتقوی کی فہرست سازی کی جائے تو علامہ سید کاظم پاشا علیہ الرحمہ کے ذکر کے بغیر کسی طرح یہ فہرست مکمل نہیں ہوتی۔ شوسل میڈیا پر آپ کے وصال کی خبروں اورتعزیتی پیغامات کی دھوم مچی ہوئی ہے۔
فقیر راقم السطور نے کے دل میں اللہ جل شانہ نے یہ بات ڈالی کہ حضرت العلام الحاج الشاہ السید کاظم پاشا الموسوی الجیلانی علیہ الرحمہ کے ذکر واذکار اور فضائل ومناقب کو لازوال کرنے کے لیے بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ سے متعلق تمام تعزیتی پیغامات اور علماواحباب اور اہل سیاست وبصیرت وبصارت،اور محققین ونقادین کی تحاریر کو یکجا کرکے شایع کردیا جائے،اس کے لیے میں بورڈ کے سرپرست اعلی بانی اور صدر حضورشیخ الہند حضرت علامہ سیدمحمداشرف کچھوچھوی،چیرمین ورلڈصوفی فورم کی اجازت بھی حاصل کرلی ہے۔انشاء اللہ جب شدت درد وغم کی تپش کم ہوگی تو شہزادہ رسول جانشین خطیب دکن مفکر اسلام حضرت مولانا سید شاہ آل مصطفی الموسوی الکاظمی دام فیضہ زادہ اللہ صبر و اجرا حیدر آباد دکن،کی بھی اجازت وتعاون حاصل ہوگا۔
آل انڈیا علما ومشائخ بورڈ کے تمام ذمہ د اران،ارکان وکارکنان،محبین ومخلصین جہاں کہیں بھی ہوں بالخصوص شوشل میڈیا پہ سرگرم احباب بہی خواہان علامہ موسوی علیہ الرحمہ،اور ارادت مندان خانقاہ قادریہ وموسویہ، کے حوالے سے آپ کوجو بھی تحریر ملے،اسے درج ذیل ای میلز پر ضرور روانہ کریں۔یا بذریعے فون ہم سے رابطہ کریں اور آپ کے حلقہ اثر میں جو بھی اہل علم وقلم ہوں، آپ ان سے گزارش بھی کریں کہ وہ اپنے غمناک قلبی تاثرات کوضرور قلم بند کریں۔اور درج ذیل شکلیں ہوسکتی ہیں۔
کبھی آپ نے ان کی زیارت کی ہو اور ان کی زیارت سے آپ کے دل کوئی تاثر مرتب ہواہو۔
آپ نے کبھی ان سے ملاقات کی ہو،اور انھوں نے اپنی چند لمحوں کی ملاقات نے گرویدہ بنالیا ہو۔
ان کا کوئی خطاب سنا اور ان کی کوئی بات دل میں اتر گئی۔
ان کے قول وعمل کا کوئی شاہکار ذہن میں محفوظ ہو،اسے کاغذ پر اتار لیں۔
ان کی تقریر کا کوئی اقتباس یاد ہو،ان کا کوئی انقلابی جملہ۔
ان کی رفتار وگفتار،اخلاق وکردار،انداز نششت وبرخاست
ان کے دامن ارادت سے وابستہ ہوں تو اپنے پیر کی کوئی ادا،کوئی بانکپن
ان کاکوئی عظیم کارنامہ،بالخصوص اصلاح عقیدہ وعمل،اور رد منکرات وبدعات وغیرہ وغیرہ
مجھے،تمام اہل علم وفکر خصوصاعلامہ موسوی قدس سرہ کے حلقہ ارادت سے وابستگان،وارادت مندان،اور ان کے تلامذہ سے امید قوی ہے کہ وہ میری ان گزارشات پر ضرور توجہ فرمائیں گے۔
اور جلد از جلد اپنا فریضہ ارادت ومحبت ضرور ادا کریں گے۔
یکے از غلامان اہل بیت رسالت
مقبول احمد سالک مصباحی
قومی ترجمان آل انڈیا علما ومشائخ بورڈ
جوہری فارم،جامعہ نگر،اوکھلا،نئی دہلی۔۵۲
موبائل: 8585962791
ای میل: salikmisbahi.92@gmail.com
محمد حسین شیرانی
موبائل: 9718910119
آل انڈیا علما ومشایخ بوررڈ،دہلی
ایمیل:aiumbdel@gmail.com
|
ReplyForward
|
























































