قرآن پاک پوری انسانیت کے لیے رحمت الٰہی کا سر چشمہ ہے۔مولانا مقبول احمد سالک مصباحی
جامعہ خواجہ قطب الدین بختیار کاکی مد ندپور کاھد رمیں ختم قرآن پاک کی تقریب سے مولاناسالک مصباحی کاخطاب
ہر سال کی طرح امسال بھی جامعہ خواجہ قطب الدین بختیار کاکی مدن پور کھادر ایکس ٹینشن میں اکیس روزہ نماز تراویح کا اہتمام کیا گیا،جس میں اہل محلہ نے حالات کی نا مساعدت کے باوجود صدق دل سے نماز تراویح میں شرکت کر کے بارگاہ مولی عز وجل میں سجود نیاز پیش کیا۔تراویح کی امامت حافظ وقاری مزمل حسین قادری سنگم وہار نے کی جب کہ سماعت قاری طیب علی قادری نے کیا۔حالات کو دیکھتے ہوئے دہلی کی بہت سی مساجد میں تراویح کا اہتمام نہ ہوسکا مگر فیضان خواجہ قطب الدنین بختیار کاکی علیہ الرحمہ سے جامعہ خواجہ میں بہ حسن وخوبی اس کا اہتمام کیا گیا جس کے لیے مولانا سالک مصباحی کے ساتھ ساتھ ان کے رفقا اور سنجیدہ فکر کے حامل اہل محلہ قابل مبارک باد ہیں۔اکیسویں شب میں ختم قرآن کا اہتمام کیا گیا۔جس میں عام نمازیوں کے علاوہ اہل محلہ نے دعا میں شرکت کی غرض سے اپنی حاضری درج کرائی۔مختصر استقبالیہ پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے مولانا مقبول احمد سالک مصباحی بانی ومہتمم جامعہ خواجہ قطب الدین بختیار کاکی،نے اپنے ولولہ انگیز خطبے میں کہا کہ قرآن پاک امت مسلمہ ہی نہیں بلکہ پوری انسانیت کے رحمت الٰہی کا سر چشمہ ہے۔اور قیامت تک کے لیے اس میں رہ نمائی اور ہدایت کا سامان موجود ہے۔موجود ہ وبائی حالات کے بارے میں قرآن پاک نے صاف کہا ہے۔ اور تمھیں جو مصیبت پہنچی وہ اس کے سبب ہے جو تمھارے ہاتھوں نے کمایااور بہت کچھ تومعاف فرمادیتا ہے۔(سورہ شوریٰ۔آیت۰۳)ایک جگہ اور ارشاد ہواکہ نافرمانی ہی تمام مصیبتوں کا سبب ہے۔تو ظالموں نے اور بات بدل دی جو فرمائی گئی تھی اس کے سوا تو ہم نے آسمان سے ان پر عذاب اتارا بدلہ ان کی بے حکمی کا۔ (سورہ بقرہ آیۃ۵۹)قرن کریم نے پہلے ہی واضح کر دیا ہے کہ آج جو کچھ بلائیں اور آفتیں ہمارے اوپر نازل ہورہی ہیں ہو ہامرے بد اعمالیوں کا بدلہ ہیں۔ارشاد ربانی ہے۔چمکی خرابی خشکی اور تری میں ان برائیوں سے جولوگوں کے ہاتھوں نے کمائیں تاکہ انہیں ان کے بعض کوتکوں کا مزہ چکھائے کہیں وہ باز آجائیں۔ (سورہ روم۔آیت۔۱۴)
قاری طیب علی قادری نے کہ کہا کہ احادیث کریمہ میں بھی اس حوالے سے بہ کثرت روایات موجود ہیں۔ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ارشاد دفرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صَلّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّم سے طاعون کے بارے میں عرض کی تو انھوں نے مجھے بتایا کہ طاعون ایک عذاب ہے۔ اللہ تعالیٰ عزوجل جس پر چاہتا ہے یہ عذاب بھیج دیتا ہے اور اللہ تعالیٰ نے اسے اہل ایمان کے لیے رحمت بنایا ہے،کوئی مومن ایسا نہیں جو طاعون میں پھنس جائے لیکن اپنے شہر ہی میں صبر سے ٹھہرا رہے اور یہ سمجھے کہ جو اللہ تعالیٰ نے لکھ دی ہے اس کے سوا کوئی تکلیف مجھے نہیں پہنچ سکتی،تو اسے شہید کے برابر ثواب ملے گا۔(بخاری کتاب الانبیاء،۵۶ باب،۲ / ۴۶۸)مولانا مصباحی نے کہاکہ اللہ جل شانہ کی ذات سے امید ہی نہیں کامل یقین ہے کہ کروناوائرس coid19 جیسے وبائی مرض سے انتقال کرنے والے مومنین کاملین بھی درجہ شہادت کو جا پہونچیں گے۔اور وہ مومن جو اس مرض کا شکار ہوکر بھی لقمہ اجل بننے سے بچ گیا،جزع وفزع بارگاہ ایزدی میں شکوہ کرنے سے باز رہا، صابر وشاکر رہا، اللہ تعالیٰ عزوجل ان کے لیے اس کو ان کے گناہوں کا کفارہ بنادے گا۔اللہ عزوجل کی پیداکی ہوئی ہر مشکل آسانی میں حکمت ہے ہم اس کی حکمتوں کا احاطہ نہیں کرسکتے ہمارے لیے صرف ایک ہی راستہ ہے کہ ہم اس کی مشیت پر راضی رہیں اور منکرات خرافات اور فسادات معاصیات سے باز آ جائیں۔اس کی بارگاہ میں توبہ و استغفار کی کثرت کریں اپنے دین وایمان کے ساتھ ساتھ اپنی جان و مال کی حفاظت کے لیے بھی ممکنہ تدابیر کو اپنائیں حقوق اللہ اور حقوق العباد کی اہمیت کو سمجھیں اس کے بجا آوری کی کوشش کریں۔
پروگرام میں حفاظ قرا کا استقبال کیا گیا،ان کی خدمت میں مولانا سالک مصباحی اور ممتاز احمد صاحب کے ہاتھوں نذرانے اور کپڑے وغیرہ پیش کیے گئے۔مداح رسول عبد الودود قطبی اور نعتخوان رسول بلال احمد خوردنے بارگاہ رسالت میں نذرانہ محبت پیش کیا۔صلاۃ وسلام اور قل شریف پر مجلس کا اختتام ہوا۔جناب شمشاد احمد،عبدالباری،منصور احمد،بھورے خان،شہزاد احمد،شبیر احمد، دلشاد احمد،معین الدین خان،ایوب احمد سیفی اور جامعہ خواجہ بختیا رکاکی کے اساتذہ حافظ طیب علی قادری (شعبہ حفظ وقرات)حافظ کفایت اللہ قادری (شعبہ اردوفارسی)اور دیگر ہو نہا ر طلبہ محمد سیف رضا قطبی،بلال احمدکلاں،محمد طیب،وغیرہ نے نمازیوں کے لیے ہر طرح کی سہولت چہم پہنچائی۔مولا تعالیٰ سب کو جزائے خیر عطا فرمائے۔آمین
Contact:
Maulana soofi mufti scholer
maqbool ahmad salik misbahi,
Founder and administrator of
Jamia khwaja qutbuddin bakhtiyar kaki,
210-B, block, Madanpur Khadar Extension, SaritaVihar, New Delhi-110076,
Mob. 8585962791
Email:salikmisbahi.92@gmail.com