ہر برے وقت میں مسلمان ملک اور ملت کے ساتھ کھڑا رہاہے۔مولانا سالک مصباحی
انگریزی سامراج کے آہنی پنجوں سے دیش کو آازاد کرانے کامعاملہ رہاہو یا ملک میں امن وامان کو قائم رکھنے کے لیے جانی ومالی قربانی دینے کا، ہر موڑ پر مسلمان کے اخلاق وکردار کا سکہ کھرا اتر اہے۔ آج پنڈمک مہاماری کا مسئلیہ درپیش ہے تو ہمارے تمام مذہبی مرکز مساجد ومدارس،اور تمام روحانی پیشوا علما ومشائخ اور ائمہ مسجد وپیران عظام اپنی پوری توانائی اس وباکے خاتمے لیے صرف کررہے ہیں۔پچھلے رمضان المبارک سے لے کر اب تک مسلسل ہماری مسجدیں ایکشن میں ہیں،اور ہر طرح کی قربانی پیش کررہی ہیں۔غربا ومساکین کی مدد ہورہی ہے،بھوکوں کا کھانا کھلایا جارہاہے۔بہت سے مساجد میں کرونا پوزیٹیو مریضوں کے لیے شیلٹر بھی بنائے گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مولانا مقبول احمد سالک مصباحی بانی جامعہ خواجہ قطب الدین بختیار کاکی،نئی دہلیاور قومی ترجمان آل انڈیا علما ومشائخ بورڈنے عید الفطر کے موقع پر اپنے مختصر خطاب میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ سب سے بڑھ کر یہ کہ یہ دوسرا موقع ہوگا جب مسلمان سینے پر پتھر رکھ کر عید کی نماز سے محروم رہا۔مگر مسلمانو ں کی زبان پر کبھی حرف شکایت نہیں آیا مگر اس کے باوجود ملک دشمن عناصر،فرقہ پرست طاغوتی طاقتیں مسلمانوں کو ٹارگیٹ کر نے سے باز نہیں آتیں۔لیکن مسلمانوں کا صبر وحوصلہ ان کے ناپاک عزائم کو توڑ کر رکھ دیتا ہے،جیسا کہ کووڈ کی دوسری لہر کئدوران انصاف پسند لوگوں نے اپنی آنکھوں سے مسلم نوجوانوں کی قربانیوں کو دیکھا اور عالمی میڈیا نے اسے نمایاں کوریج دیا اور اسے خوب خوب سراہا،جس سے گودی میڈیا پانی پانی ہوگیا۔
مولانا سالک مصباحی نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا شدہ حالات اور لاک ڈاؤن کے ماحول میں جمعہ کے علاوہ نماز عیدکے لیے جو مثبت اوراہم پیغام ہمارے معتبر علمائے اہل سنت اور مقتدرمفتیان کرام نے دیا،عوام اہل سنت اور بہی خواہان ملک وملت نے اس پر خوس اسلوبی سے عمل کیاجس کے لیے ہم ان کے مشکور ہیں۔یہ وقت جوش جذبے کانہیں فتنوں سے بچنے کا وقت ہے۔ہم آپ سے اپیل کرتے ہیں کہ فضول خرچی سے بچیں،تنگی اور غربت کے دنوں میں اپنی عزیزوں رشتہ داروں اور پڑوسیوں کے حقوق کاخیال کریں، ان کی ضرورتیں پوری کریں، مساجد کے آئمہ وموذنین اور خدام کابھی خیال کریں۔
مولانا مصباحی دہلوی نے پنڈمک بیماری کے بارے میں قوم کو حوصلہ دیتے ہ


























































