ایگزٹ پول کے نتائج سے پرجوش این ڈی اے خیمہ کے لیڈران منگل کی رات کو میٹنگ کرنے جارہے ہیں ۔ میٹنگ کیلئے سبھی پارٹیوں کو دہلی بلایا گیا ہے اور لیڈروں کے پہنچنے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے ۔
ایگزٹ پول کے نتائج سے پرجوش این ڈی اے خیمہ کے لیڈران منگل کی رات کو میٹنگ کرنے جارہے ہیں ۔ میٹنگ کیلئے سبھی پارٹیوں کو دہلی بلایا گیا ہے اور لیڈروں کے پہنچنے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے ۔ اس میٹنگ میں 23 مئی کو آنے والے نتائج کے پیش نظر آئندہ کی حکمت عملی تیار کی جائے گی ۔
میٹنگ میں اس بات پر تبادلہ خیال ہوگا کہ حکومت بنانے کی سمت میں کیا کیا قدم اٹھائے جانے چاہئیں ۔ بتایا جارہا ہے کہ وزیر اعظم مودی اور بی جے پی صدر امت شاہ اس میٹنگ میں موجود رہیں گے ۔
Delhi: Shiv Sena Chief Uddhav Thackeray and Bihar Chief Minister Nitish Kumar arrive at Ashoka Hotel for NDA leaders dinner pic.twitter.com/V8eynhA42I
— ANI (@ANI) May 21, 2019
اس میٹنگ میں شرکت کیلئے شیو سینا لیڈر اودھوے ٹھاکرے اور جے ڈی یو لیڈر اور بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار بھی دہلی پہنچ چکے ہیں ۔
خیال رہے کہ ایگزٹ پولس کے نتائج میں این ڈی اے کو ریکارڈ سبقت دکھائی گئی ہے ۔ اندازہ لگایا گیا ہے کہ لوک سبھا انتخابات 2019 کے نتائج میں این ڈی اے کو 336 سیٹیں مل سکتی ہیں جبکہ یو پی اے صرف 88 سیٹوں پر سمٹ کر رہ سکتی ہے ۔ دیگر کے کوٹے میں 124 سیٹیں جاسکتی ہیں ۔























































