اسد الدین اویسی

حیدرآباد سے رکن پارلیمنٹ اور مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ نے کہا کہ ‘ہندوستان کوآباد رکھنا ہے، ہم ہندوستان کوآباد رکھیں گے، ہم یہاں پربرابرکےشہری ہیں، کرایے دارنہیں ہیں، شراکت داررہیں گے’۔

وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت میں بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے کی حکومت بننے کے بعد حیدرآباد سے رکن پارلیمنٹ اورآل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ مسلسل مودی اور بی جے پی کے خلاف بیان بازی کررہے ہیں اور لگاتار ردعمل ظاہرکررہے ہیں، ابھی ایک تازی بیان میں انھوں نے کہا کہ ‘اگرکوئی یہ سمجھ رہا ہے کہ ہندوستان کے وزیراعظم 300 سیٹیں جیتنے کے بعد ہندوستان میں منمانی کریں گے، تو یہ نہیں ہوسکے گا’۔

انہوں نے مزید کہا: ‘ہم وزیراعظم سے کہنا چاہتے ہیں کہ آئین کا حوالہ دے کراسد الدین اویسی آپ سے لڑے گا۔ مظلوموں کے انصاف کے لئے لڑے گا’۔ اویسی نے کہا کہ ‘ہندوستان کو آباد رکھنا ہے، ہم ہندوستان کو آباد رکھیں گے، ہم یہاں پربرابرکے شہری ہیں، کرایے دارنہیں ہیں، شراکت داررہیں گے’۔

اسد الدین اویسی نے مسلمانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ملک کے مسلمانوں کو بی جے پی کے اقتدارمیں آنے سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہئے کیونکہ آئین ہرشہری کو مذہبی آزادی کا حق فراہم کرتا ہے۔ اسد الدین اویسی  ایک مذہبی تقریب کو خطاب کررہے تھے جس میں انہوں نے کہا ‘ہندوستان کا قانون، آئین ہمیں اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ ہم اپنےمذہب پرعمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ جب ہندوستان کے وزیراعظم مندرجاسکتے ہیں تو ہم بھی فخرکےساتھ مسجد جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کواپنے دم پراکثریت حاصل ہوئی ہے اور کانگریس سمیت ملک کے بڑے بڑے سیاسی بازیگروں نے ہار کا سامنا کیا ہے لیکن اسد الدین اویسی بی جے پی کے اس سیلاب میں بھی حیدرآباد سے کافی ووٹوں سے جیت کر پارلیامینٹ پہونچنے میں کامیاب ہوئےہیں۔ ایسے میں اسد الدین اویسی کا یہ بیان حکومت پردباوبنانے والا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here