اک چراغ اور بجھا اور بڑھی تاریکی 

 چشم و چراغ خانوادہ حاجی الحرمین، گل و گلزار اشرفیت،فخر المشائخ ابو محامد الحاج الشاہ سید فخر الدین اشرف اشرفی الجیلانی سجادہ نشیں خانقاہ عالیہ اشرفیہ سرکار مخدوم سمناں علیہ الرحمۃ والرضوان کچھوچھہ مقدسہ تقاضائے الٰہی سے اب اس دنیا میں نہیں رہے۔انا للہ وانا الیہ راجعون 

  یقینا حضرت والا کی ذات مخلوق خدا کے لیے نفع بخش تھی۔آپ کا انتقال امت مسلمہ کے لیے کسی بڑے حادثہ سے کم نہیں ہے۔

 حضور صاحب سجادہ مرضی مولیٰ سے تقریبا ایک مہینے سے ویدانتا ہاسپٹل لکھنؤمیں زیر علاج تھے،اورابھی تین چار دن قبل ہی پی جی آئی لکھنؤمیں انتہائی نگہ داشت والی یونٹ(آئی سی یو) میں ٹرانسفر ہوئے تھے۔آپ کی عمر مبارک ستر سال (70)کے قریب تھی۔تقریبا چالیس 30سال تک مسلسل درگا ہ مخدوم اشرف جہان گیر سمنانی کے سجادہ نشین اورعرصہ دراز تک آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ کے نائب صدر کے عہد ے پر فائز رہے۔اس دوران آپ نے بیشمار دینی وملی خدمات انجام دیں۔جسے زمانہ یاد رکھے گا۔ملک وبیرون ملک میں آپ کے چاہنے اورماننے والوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جو اس خبر سے سخت صدمے میں ہے۔

 اللہ تعالی نے آپ کو ایک صاحب زادہ حضرت سید شارق اشرف اشرفی جیلانی کچھوچھوی عطا فرمایا ہےجو اس وقت آپ کی تمام تعلیمی وتربیتی اوردعوتی وتبلیغی امور میں آپ کی نیابت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔خاص طور پر دارالعلوم مخدوم اشرف کالج کے سربراہ اعلیٰ کے طر پر بھی کام کرہے ہیں۔حضرت کوآپ کی علمی و انتظامی صلاحیتوں پربڑا اعتماد تھا۔ یہ اطلاع مولانا مقبول احمد سالک اشرفی دہلوی نے خانوادہ کے بعض قریبی ذارائع کے حوالے سے دیاہے۔مولانا مصباحی نے کہاکہ صاحب سجادہ سے میری ایک ہی ملاقات رہی اورایک ہی ملاقات میں حضرت نے اپنے اخلاق عالیہ سے ناچیز کو گرویدہ بنالیا۔موصوف کی نماز جنازہ انشاء اللہ تعالیٰ کل کسی وقت ادا کی جائے گی۔جس کی اطلاع شوشل میڈیا کے ذریعے تمام مریدین وبہی خواہان کودے دی جائے گی۔

مولانا مصباحی نے عوام اہل سنت خصوصا خواجہ طاشان اشرفیت اور آپ کے تمام مریدین ومتوسلین سے گزارش کی ہے کہ اللہ عز وجل کی بارگاہ کرم میں دعافرمائیں کہ اللہ تعالیٰ اپنے پیارے رسول پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے صدقے طفیل میں حضرت کی مغفرت فرمائے اور لواحقین اور تمام مریدین و متوسلین وابستگان سلسلہ عالیہ اشرفیہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔مولانا سالک اشرفی نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ہم ان کے اہل خانہ خصوصا ان کے صاحب زادہ حضرت سید شارق اشرف اشرفی جیلانی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

۔

جاری کردہ: مقبول احمد سالک مصباحی اشرفی وکیل برکاتی

بانی ومیر: جامعہ خواجہ قطب الدین بختیار کاکی

،210بی،بلاک،گلی نمبر۔8,مدنپور کھادرایکس ٹینشن،نیر سموسہ چوک، سریتا وہار،نئی دہلی۔110076

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here