شاہ ذاکر کو “فعال معلم” ایوارڈ۔
جلگاؤں (نامہ نگار) انجمن خدمت خلق کے زیر انصرام کےکے اردو گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج کے معاون معلم شاہ ذاکر امان اللہ(بی ایس سی بی ایڈ ،ایم اے) کو ان کی تدریسی،سماجی، فلاحی خدمات بالخصوص کوویڈ۱۹ کے دوران آن لائن درس و تدریس خدمات جماعت ہفتم تا دہم کے لئے ذاتی یوٹیوب چینل پر تیار کردہ مواد سے مختلف جماعتوں کے لئے نصابی ویڈیوز موثر سلیس و آسان زبان بیان و طریقہ سے بنانے کے لئے تنظیم اساتذہ “شکشک بھارتی”نے “فعال معلم ” کے اعزاز سے نوازا اس موقع پر “ٹیچر ایم ایل اے کھیل پاٹل،اشوک بیلسرے،ریاستی صدر تنظیم ہذا،ارجن کوکاٹے،کارگزار صدر، نوناتھ گینڈ،ریاستی صدر شعبہ پرائمری وغیرہ موجود تھے۔ شاہ ذاکر گزشہ ۲۵ برسوں سے درس و تدریس کی خدمات انجام دے رہے ہیں موصوف اس سے قبل مضافاتی قصبہ پالدھی تعلقہ دھرن گاؤں میں دو دہائیوں تک دیہی طلباء کے لئے خصوصی خدمات انجام دیتے رہیں فی الوقت شہر کے واحد دختران ملت کے تعلیمی ادارے کےکےاردو گرلز ہائی اسکول میں میتھس جیسے خشک مگر اہم مضمون کو انتہائی دلچسپ انداز میں پڑھا رہے ہیں۔اکادمی و درس تدریس کے ساتھ ساتھ موصوف معاشی اعتبار سے کمزوراور حصول تعلیم کے لۓ کوشاں طبقہ سے تعلق رکھنے والے طلباء کے لئے انکی خصوصی رہنمائی وامداد کے لۓ اقدامات کرتے ہیں انکی زیر رہنمائی میں درجنوں طلباء نے خودشناسی و خود اعتمادی سے اعلی ترین کورسیس میں داخلے لیکر اعلی مقامات حاصل کر رہے ہیں ایک علم دوست مقبول استاد کے طور پر اپنی شناخت رکھتے ہیں۔اس اعزاز کے سبب اسکول ہذا میں بھی موصوف کی پذیرائی کے لئے اعزازی استقبالیہ نشست کا اہتمام صدر مدرس عقیل خان بیاولی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں مظہرالدین شیخ، لئیق احمد، محسن شاہ نے اظہار کیا خیال صاحب اعزاز نے اللہ عزوجل کی شکر گزاری کرتے ہوئے مزید خدمات انجام دینے کا تیقون کیا۔نظامت شیخ تبریز نے بحسن و خوبی انجام دیں کامیابی کے لیے تنویر جہاں شیخ، شکیلہ شیخ کی نگرانی میں تدریسی و غیر تدریسی عملہ نے محنت کیں۔























































