علمائے ومشاٗئخ کی جانب سے علامہ سید شاہ ظفر مسعود کی تعزیت وقرآن خوانی

یہ خبر تمام عالم اسلام پر خصوصا وابستگان سلسلہ عالیہ اشرفیہ نظامیہ چشتیہ پر بجلی بن کر گری کہ گل وگلزار اشرفیت،مہر چرخ سیاست وقیادت،شیخ القائدین،سند المفکرین،سلطان الخطبا،نیر بر شرافت،پیر طریقت شہزادہ مجاہد دوراں حضرت علامہ سید شاہ ظفرمسعود اشرفی جیلانی،کچھوچھوی قدس سرہ اپنے پیچھے ہزارں عقیدت مندوں اور خاجہ طاشان اشرفیت کو روتا بلکتا چھوڑ کرراہی ملک بقا ہوگئے،انا للہ وانا الیہ راجعون

مولانا مقبول ا حمد سالک مصباحی

معروف اسلامی اسکالر اور داعی مولانامقبول احمدسالک مصباحی،بانی ومہتمم جامعہ خواجہ قطب الدین بختیار کاکی،مدن پور کھادر،نئی دہلی نے کہا کہ عربی زبان کامشہور مقولہ ہے الولد سر لابیہ،بیٹا اپنے باپ کا راز یعنی اس کامظہراتم ہوتا ہے،آپ کے والد گرامی شہنشاہ خطابت،سرتاج مسند اشرفیت،پیر طریقت مظہر حضرت علامہ سید شاہ مظفرحسین اشرفی جیلانی کچھوچھوی قدس سرہ سابق ممبر پارلیامنٹ آف انڈیا، اپنے وقت کے انقلابی خطیب ومناظر تھے،وہ بر صغیر کی سیاست پر بڑی گہری نظر رکھتے تھے،کانگر یس پارٹی سے آپ نے بار بار طبع آزمائی کی،اورحلقہ بہرائچ سے کامیاب رہے،کانگریس کے صف اولی کے زعما میں آپ کاشمار ہوتا تھا، اندرا گاندھی سے براہ راست مراسم تھے،زبردست شان وشوکت کے آدمی تھے،شاہانہ طمطراق،خاندانی جاہ وجلال دیکھ کر بڑے بڑے کا پتہ پانی ہوجاتاتھا،اور علامہ مظفر حسین اشرفی علیہ ا لرحمہ کے والد گرامی سلطان المشائخ حضرت سید اشرف حسین اشرفی جیلانی کچھوچھوی علیہ الرحمہ کے نور نظر تھے جوقبلہ مخدوم الاولیا،ہم شبیہ غوث اعظم اعلیٰ حضرت سید علی حسین اشرفی میاں کے برادر اکبر تھے،اور انھوں نے ہی اعلی ٰ حضرت اشرفی میاں کی روحانی تربیت فرمائی تھی اور اجازت وخلافت سے نوازا بھی تھا۔اس طرح حضرت ظفر مسعود صاحب کا خاندانی ونسبی پایہ بڑا بلند نظر آتا ہے۔مختصر علالت کے بعد آپ اس دار فانی سے کوچ کرگئے جس سے وبستگان سلسلہ عالیہ اشرفیہ میں  خصوصا اور تم،ام اہل سنت میں عمومارنج وغم کاماحول قائم ہوگیا ہے۔


مولاناعظیم ا شرف اشرفی آل انڈیا علما ومشائخ بورڈ (نئی دہلی)نے کہا کہ جب سے میں نے یہ خبر سنی ہے،بے خودی سی طاری ہے،پچھلے دوسالوں میں غم پر غم کا جاں سوز سلسلہ جاری ہے،درجنوں نہیں سیکڑوں لعل وگہر اس کائنات سے رخصت ہوگئے،جس سے ساراچمن اجڑ ااجڑا سا محسوس ہوتا ہے۔علامہ ظفر مسعود کے چلے جانے سے سلسلہ اشرفیہ میں ایک خلا پید اہوگیا ہے جس کا پر ہونا مشکل نظر آرہا ہے۔مولانا ڈاکٹر مبین ا شرف نعیمی جدید نیوز نے کہا کہ حضرت مسعود ملت جیسا شفیق شیخ طریقت کاملنا بڑا مشکل ہے،خورد نوازی ان کاسب سے محبوب وصف تھا، حضرت بڑے خورد نواز ہیں،ذرے کو اٹھا کر آسمان پر پہنچادیتے تھے۔کیا خبر تھی کہ رابطہ سے قبل ہی ان کارابطہ ان کے مولی عز وجل سے ہوجائے گا۔

جناب جاوید علی قطبی، مہرولی درگاہ

جاوید احمد قطبی خدام درگاہ قطب صاحب مہرولی شریف نے کہاکہ ان کانرم اخلاق،نرم روی،میانہ روی،اورفکری اعتدال اپنی مثال آپ تھا۔ہر کسی سے مسکراکر ملتے،کبھی کوئی بات ناگوار گزری تونظر انداز کردیتے،اصاغر نوازی ان کی گھٹی میں پڑی ہوئی تھی۔حافظ انصار احمد برکاتی شیو وہا ر نے کہا کہ حضرت کو پورے ملک میں خصوصا حضرت مجادہ دوراں کے حلقہ اثر میں تقریری ودعوتی دورہ ہوتا رہتا تھا،سیکڑوں دلوں میں عقیدہ اہل سنت وجماعت کاچراغ جلایا،بظاہر سیاست سے وابستہ رہے مگر دینی سرگرمیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا۔ہر مقام اور ہر گام پر دینی قاقدار کرفروغ بخشتے رہے۔

مولانا نوشاد عالم اشرفی جامعی

مولانانوشاد عالم اشرفی جامعی،کچھوچھہ شریف نے بتا یا کہ حضرت کافی دنوں سے بیمار چل رہے تھے،سال گزشتہ کرونا میں مبتلا تھے،گھر پر قید تنہائی کاٹ رہے تھے،مگر کیا معلوم کہ حضرت اتنی جلد ہمیں داغ مفارقت دے جائیں گے۔ان کے جنازے میں سلسلہ اشرفیہ کے ہزارہا عقیدت مند،اورخانوادہ اشرفیہ کے ہر خورد وکلاں نے جنازے اورتدفین میں شرکت کی،جس سے ان کی بے داغ شخصیت کااندازہ ہوتا ہے۔

سید شاداب احمد رضوی حج کمیٹی دہلی

مولانا سید شادا ب ا حمد رضوی اشرفی ممبر حج کمیٹی دہلی اسٹیٹ نے کہاکہ افسوس کہ شیر کی د ہاڑنے والے باپ کا شیر دل بیٹا آج اس طرح اچانک ہم سے جدا ہوگیا،ان کی یادیں ان کی باتیں ہمیں بہت دنوں ٹک تڑپائیں گی۔اللہ تعالی ان کی باقیات کو صبر وحوصلہ عطا فرمائے۔

جناب انسان علی شوشل ورکر

شوشل ورکر جناب اانسان علی موہن گارڈن نے کہا کہ ان کو دیکھ مجاہد دوراں کی یاد تازہ ہوجاتی تھی،اب وہ صورت بھی مٹی میں دب گئی،ہائے اب غم کے مارے کہاں جائیں گے،اور کس کی تسلی ان کے ذخموں پر مرہم رکھے گی۔اب ہمیشہ کے لیے وہ ہم سے ر خصت ہوگئے،ان کی یادیں اور ان کی باتیں ہامرے دلوں میں زند ہ رہیں گی۔

ڈاکٹر عبدالقادر حبیبی تبلیغ سیرت

ان کے علاوہ قاری عرفان عالم اشرفی جامعہ فاطمۃ الزہرا خریجی،قاری ریاست علی بیگم پور،مولانامحمود غازی نائب سربراہ اعلیٰ جامعہ حضرت نظام الدین اولیا،مولانا اقبال ا حمد قادری مصباحی خطیب وامام رضا جامع مسجد برہم پوری،مولانا تسلیم احمد مصباحی،سیلم پور،قاری ریاض احمد دہلوی بلجیت نگرقاری شان محمد رضوی رضا جامع مسجد کھریجی،قاری حجۃ الاسلام پریم نگر،مولانا عبد الکریم قادری بلجیت نگر، قاری اسرار احمد شکور پور،مولانا بدارالدین احمد قادری وجے وہار،مولانا اسرار احمد دارالعلوم نظامیہ شکور پور،مولانا منظر محسن مصباحی نیو اشوک نگر،مولانا عبد الرشید قادری موہن گارڈن،مولانا اقبال احمد قادری مصباحی رضا مسجد چوہان بانگر،قاری عبد السبحان نعیمی بھجن پورہ،مولانا غلام رسول رضوی اندھیریا موڑ،موالناشاہ خالد مصباحی جامعہ ملیہ اسلامیہ، مولانا زین اللہ نظامی صدر غوثیہ فلاح ملت فاؤنڈیشن جسولہ گاؤں،مولانا اقلیم رضا مصباحی لمرا فاؤنڈیشن شاہین باغ،مولانا سید انتظار حسین بدایونی خطیب پنکھے والی مسجد مہرولی شریف،مولانا تصور علی نظامی صدر شمع ویلفیر ٹرسٹ گوپال وہار، مولانا جنید احمد بستی حضرت نظام الدین،مولانا پرواز حیدر برکاتی خطیب وامام مسجد درگاہ نصیرالدین چراغ دہلی،مولانا قاری حشمت علی رضوی جامعہ ام جمیلہ للبنات مہرولی، مفتی قاسم اشرفی غوثیہ اشرفیہ جیت پور،مولانا شاہ جہاں اشرفی ہرش وہار،حافظ مبشر اشرفی نعیمی ایکتا وہار،مولانا وسیم اشرفی امر مارکیٹ،، مخیرقوم انسان علی، رنہولا،حاجی رفیق احمد صدر اعلیٰ غوثیہ مسجد،نان گلوئی،رفیع الدین صدر مسجد برکاتیہ شیووہار،حاجی آمین علی صدر مدینہ مسجد سیوک پارک،شوشل ورکر عالم علی سی۔۱ جنک پوری نیبھی اپنے گہرے رنج وغم کااظاہر کیاہے۔
نماز جنازہ کی امامت قائد ملت حضرت پیر سید محمود اشرف اشرفی جیلانی کچھوچھوی سجادیہ نشین خانقاہ عالیہ اشرفیہ حسنیہ سرکار کلاں نے فرمائی۔
جاری کردہ: حافظ کفایت اللہ قادری
استاذ: جامعہ خواجہ قطب الدین بختیار کاکی
،210۔بی،بلاک،گلی نمبر۔8،مدنپور کھادرایکس ٹینشن،نیر سموسہ چوک، سریتا وہار،نئی دہلی۔110076

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here