اپنے حقوق، اختیارات و فرائض سے بھی باخبر رہیں” کے کے اردو گرلز کے” یوم حقوق اقلیت” پروگرام میں ماہرین کے تاثرات۔

جلگاؤں ( پریس ریلیز ) جب تک ہم اپنے حقوق اختیارات سےواقف نہیں ہونگے تب تک ان سے محروم ہی رہینگے اس لئے دستور نے ہمیں جو حقوق و اختیارات دۓ ہیں ہم نے ان سے واقف ہونا لازمی ہے ان زرین خیالات کا اظہار کے کے اردو گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج میں یوم حقوق اقلیت کے موقع پر منعقدہ تقریب میں پرنسپل عقیل خان بیاولی نے اظہار خیال فرماتے ھوئے کہا اسی کےساتھ عالمی سطح پر موجود لسانی، مزہبی، عصبی اعتبار سے پائی جانے والی اقلیتوں سے متعلق سیر حاصل معلومات دیتے ہوئے بھارتی دستور نے اقلیتوں کو دیۓ اختیارات کی معلومات دی۔‌ پروفیسر ڈاکٹرفریدہ لہری نے بھی اس سے متعلق معلومات دیتے ہوئے حصول علم کی تلقین کیں مشتاق بہشتی، تبریز شیخ نے بھی اظہار خیال کیا،لئیق احمد نے رسم شکریہ ادا کیا شکیلہ شیخ، محسن شاہ حاضر تھیں مظہرالدین شیخ کی نگرانی میں بی ایڈ کی زیر تربیت معلمات نے کامیابی کے لئے تعاون کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here