جامعہ خواجہ قطب الدین بختیار کاکی مسجد میں نماز جمعہ کے بعد محب العلما حافظ قمرالدین رضوی بانی ایڈیٹر ماہنامہ کنزالایمان وپروپرائٹررضوی کتاب گھر مٹیا محل جامع مسجد دہلی، حضرت سید شاہ ہلال اشرف اشرفی جیلانی کچھوچھوی،ہمشیرہ مولاناعظیم اشرف سنبھلی آل انڈیاعلماومشائخ بورڈ کی مغفرت وایصال ثواب نیز حضرت سید حسن اشرف اشرفی جیلانی ،حضرت سید ظفر اشرف اشرفی جیلانی کی جلد شفایابی اورالحاج مولاناعرفان عالم اشرفی خلیفہ حضوراشرف ملت کے نومولودومسعود فرزند مرتضی علی کی صحت وتندرستی اوراقبال مندی کے لیے دعا ہوئی،

مشہور عالم دین اور اسکالر حضرت علامہ مفتی صوفی مقبول احمدسالک مصباحی خلیفہ حضور اشرف ملت سابق استاذ جامعہ مرکزالثقافۃ السنیہ کالی کٹ کیرالانے نہ صرف جمعہ سے قبل عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے جواز وشرعیت کے موضوع پرمدلل خطاب وامامت کافریضہ سرانجام دیابلکہ نماز کے بعد نہایت رقت آمیز دعابھی فرمائی، جس پر تمام مصلیان مسجد نے آمین کی صدائیں بلند کیں.
مولانا سالک مصباحی نے کہا کہ مومن موت سے نہین ڈرتا، وہ اپنی زندگی لہولعب میں نہیں بلکہ موت کی تیاری میں گزار دیتاہے، دنیا مومن کے لیے قید خانہ ہے اور کافر کے لیے جنت ہے، سالک مصباحی نے کہ اس وقت کرونا کے زیراثر بری بری شخصیات تیزی سے ہم سےبرخصت ہورہی ہیں، اس میں ہمارے لیے درس عبرت ہے، انھوں نے کہا کہ حضرت حفظ قمرالدین رضوی اور حضرت سید ہلال اشرف کاانتقال ملت کاعظیم خسارہ ہے، جس کی تلافی بہت مشکل ہے.
صلاۃ وسلام کے بعد دوبارہ گیا. بھی خصوصی دعا کااہتمام کیا
مرسلہ
حافظ طیب علی قادری، استاذ جامعہ خواجہ قطب الدین بختیار کاکینئی دہلی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here