رانچی: جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات میں اتحاد کی جیت کے بعد جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے کارگزارصدراوراتحاد کےلیڈرہیمنت سورین کی 29 دسمبرکوحلف برداری ہوگی۔ کہا جارہا تھا کہ کانگریس نے ریاست میں نائب وزیراعلیٰ عہدے کا مطالبہ کیا ہے، لیکن جھارکھنڈ کانگریس کےآبزرورٹی ایس سنگھ دیونے واضح کردیا ہے کہ کانگریس کی طرف سے کوئی بھی نائب وزیراعلیٰ نہیں ہوگا۔ ٹی ایس سنگھ دیو نےکہا کہ ابھی تک نائب وزیراعلیٰ کولے کر کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔ اگراس بارے میں کسی نےکچھ کہا ہےتو وہ اس کی ذاتی رائے ہوسکتی ہے۔
دراصل کانگریس کےکارگزارصدرعرفان انصاری نے نائب وزیراعلیٰ عہدے پردعویٰ پیش کیا تھا۔ ڈاکٹرعرفان انصاری نے کہا کہ کانگریس کے کارکنان کی خواہش ہےکہ جھارکنڈ میں نائب وزیراعلیٰ کا نگریس کا بنے۔ انہوں نےکہا کہ میرے کارگزارصدر بننے سےانصاری طبقےکا ووٹ یکطرفہ طورپرکانگریس کوملا۔ عرفان انصاری نےکہا کہ کانگریس کی بہترین کارکردگی میں راہل گاندھی، پرینکا گاندھی اورآرپی این سنگھ کا کرداراہم رہا۔


























































