جموں و کشمیر یوتھ سوسائٹی نے کرناہ کُپواڑہ میں میگا میوزک فیسٹ 2021کا اہتمام کیا
جموں و کشمیر یوتھ سوسائٹی نے کرناہ کُپواڑہ میں میگا میوزک فیسٹ 2021کا اہتمام کیا

جموں و کشمیر یوتھ سوسائٹی نے کرناہ کُپواڑہ میں میگا میوزک فیسٹ 2021کا اہتمام کیا

گوہر خاکی/ ہندوارہ/ جنوری ۱،

آل جے کے یوتھ سوسائٹی کرناہ کُپواڑہ نے میگا موسیقی فیسٹ 2021 کا انعقاد کیا. اس دوران تقریب میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے حصہ لیا گیا ۔
اس موقع پر ایس پی کونسل مہمان خصوصی کے طور پر مدعو تھے ، اسی طرح جناب بلال محی الدین بھٹ نے اور ایس ایچ او مدثر احمد نے مہمانان ذی وقار کی حثیت سے اس تقریب میں شرکت کی۔ کرناہ کپوارہ کے کئی سیاسی و سماجی معزز اشخاص اس موقع پر موجود تھے ۔ اس دوران وادی گلپوش کے معروف صوفی گلوکاروں نے سامعین کو اپنے وجد آفرین کلام سے محسور کیا ۔ جن میں کابل بخاری اور وقار خان قابل ذکر ہیں ۔

اس تقریب میں مقامی فنکاروں نے بھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔

صدر آل JK یوتھ سوسائٹی کرناہ جناب ساجد یوسف شاہ نے اس موقع پر کامیابی کے لئے تنظیم کے ایکزیکٹو جناب بلال چوہان اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیدی۔ اور ان کی محنت کو سراہا ۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تقریب میگا ایونٹ کو منعقد کرنے کے لئے پوری ٹیم کی کوششوں کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا.
جناب چوہان نے کہا کہ کشمیری نوجوانوں کو قدرت نے گوناگوں صلاحيتوں سے نوازا ہیں اور کشمیری نوجوان منفرد کردار رکھتے ہیں پس ان میں چھپے ٹیلنٹ کو نکھارنے کی اہم ضرورت ہیں اور حکومت وقت کو چاہیے کہ وہ اس مسلے کی طرف توجہ دیں تاکہ یہاں کا نوجوان اپنے فن کا مظاہرہ کوسکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here