ایم پی جے جلگاؤں نے عوام کو سرکاری اسکیمس کی معلومات کا کیمپ کا انعقاد کیا
جلگاؤں(عقیل خان بیاولی )
موومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس فار ویلفیر (ایم پی جی) جلگاؤں کی جانب سے غریب محنت کش عوام کی بستی تانبہ پورہ میں باندھ کام مزدوروں کو دی جانے والی سرکاری اسکیمات کے متعلق بیداری اور مزدوروں کے رجسٹریشن کے لے ڈاکیومنٹ یشن کے لے کیمپ کا انعقاد کیا گیا جسمیں محنت کش اور تعمیرات سے متعلق کاریگروں، مزدوروں کے لئے مرکزی و ریاستی حکومتوں کی فلاحی اسکیمات سے آگاہی کے لئے معلوماتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ساتھ ہی انہیں سرکاری اسکیمات سے کس طرح معاشی طبی تعلیمی مسائل ناگہانی حالات سے نمٹنے کے لئے کون کون کی اسکیمات ہیں سے آگاہ کیا گیا اور ان اسکیمات سے فائدہ حاصل کرنے کے لئے رجسٹریشن کاعمل کسطرح ہوتا ہے اس کی بھی جانکاری دی گی پروگرام کو کامیابی سے انجام دینے کے لئے ریاستی سیکریٹری محمود خان، ضلعی صدر عارف دیشمکھ,مقامی صدر انور شیخ، سیکریٹری نعیم،نعمت خان،متین پٹیل،عادل خان،فہیم پٹیل نے محنت کیں ضلع جلگاؤں بڑی مسلم اکثریتی غریب مزدوروں کی بستی ہے۔جس نے کئ آتی کرمن کے حملے، فرقہ وارانہ فسادات کے مظالم اور فی زمانہ لاک ڈاؤن کے مسلسل وار جھیلیں ہیں۔
























































