میری مادری زبان عالمی تہذیب کی غماز ہے “
کےکےاردو گرلزکی تقریب یوم مادری زبان میں شرکاء کے تاثرات۔
جلگاؤں(پریسریلیز)انسانی زندگی کے ارتقاء میں زبان کا اہم کردار ہے اسی کے ذریعے ہی ادب بھی آیا ہے ہر انسان کو اپنی مادری زبان پر فخر ہونا چاہئے اور ہوتا بھی ہے مجھے اپنی مادری زبان پر فخر اس لئے بھی ہے کہ یہ عالمی تہذیب کی غمازہے اور اسی رسم الخط میں ہمارا اور عالم اسلام کا دینی سرمایہ بھی ہے اس لحاظ سے اس کی قدر و منزلت دوبالاہے ان زرین خیالات کا اظہار صدر معلم عقیل خان بیاولی نے کےکےاردو گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج جلگاوں میں منعقدہ ثقافتی تقریب بضمن یوم مادری زبان ۲۱فروری میں اپنے صدارتی خطبہ میں کیا۔ اس موقع پر اساتذہ مظہرالدین شیخ، تبریز شیخ، تنویر اقبال صاحبہ،نے بھی حصول علم وفن میں مادری زبان کی اہمیت سے متعلق سیر حاصل معلومات فراہم کیں۔ تلاوت کلام پاک مسیرہ ابوبکر،ام رومان افضل نے کیں،ارم اسلم خان،نزہت نورالدین نے اعلی حضرت امام احمد رضا خاں صاحب کی عربی،فارسی،ہندی اردو چار زبانوں میں کہی نعت مبارکہ پیش کرکے حاضرین کو محو کردیا عرشین دیشمکھ نے اردو،مراٹھی ایمن عارف ،ہندی مصباح کھاٹک و گروپ، بنگالی سمیہ منڈل،جاسمین انصاری،انگریزی اطیبہ ناز، انگریزی حمد ارم و تحریم عالیہ،گجراتی شمیم نعیم، نے زبانوں کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی ترانہ انجمن نزہت نورالدین، جویریہ،ارم، راشدہ نے پیش کیا۔کورونا پر مشتمل نظم خدا کو بھول بیٹھے۔۔راشدہ باغبان نے پیش کی۔ شاہ ذاکر، مشتاق بہشتی موجود تھے،جمیلہ شیخ، شکیلہ شیخ نازیہ ،نسرین قادری، شیخ اسماء ، رضوانہ سید، محسن شاہ نے طالبات کو تیار کیا۔تدریسی غیر تدریسی عملہ نے کامیابی کے لیے محنت کیں۔نظامت دہم الف کی طالبات ثانیہ و مسکان باغبان نے کیں۔
شعبہ نثر و اشاعت اسکول ہذا 9822993710.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here