کئی دنوں کے بعد سورج دیکھ کر لوگوں کو سخت سردی سے راحت ملی
رپورٹ: محفوظ حسین
سیفنی میں کئی دنوں کے بعد سورج دیکھ کر لوگوں کو سخت سردی سے راحت ملی۔ کئی دنوں سے گہری دھند اور سردی کے باعث تمام تعلیمی ادارے بند ہیں اور موسم سرما کی تعطیلات جاری ہیں۔
لیکن آج سورج کی چمکتی کرنوں سے لوگوں نے راحت کی سانس لی۔ شہر کے رہائشی ڈاکٹر فرید صاحب کا کہنا تھا کہ سردی کی وجہ سے لوگ اپنے کام وقت پر مکمل نہیں کر پارہے ہیں ۔ سردی کی وجہ سے دور دراز سے مریض وقت پر ہسپتال نہیں پہنچ پا رہے ہیں۔
نگر پنچایت کے واحد انگلش میڈیم ٹیچر جناب اکرم ملک نے بتایا کہ سردی کی وجہ سے کچھ بچے وقت پر ٹیوشن کے لئے نہیں آ پاتے ہیں اور ٹیوشن کی تعطیلات بھی ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے ان کے ہوم ورک کو پورا کرنے میں پریشانی لاحق ہو رہی ہے۔ شدید سردی کی وجہ سے نگر پنچایت صدر جناب فیضان خان نے کئی مقامات پر آلاؤ جلاوا کر لوگوں کو شدید سردی سے بچایا۔
نگر پنچایت صدر فیضان خان کے ذاتی معاون( PA)سید شاہ زیب میاں نے کہا کہ بعض مقامات پر آلاؤ کے اور مزید انتظامات کئے جائیں گے۔