رضالاٸبریری کمہرار،شیوہرکے صدرادیب شہیر مولانامحمدصابرالقادری فیضی جامعی کمہراروی نےکہاکہ شوشل میڈیاکے ذریعہ شیخ طریقت رہبرراہ شریعت تلمیذحضورحافظ ملت،حافظ ملت ایوارڈیافتہ،غزالی دوراں علامہ سید کمیل اشرف اشرفی الجیلانی کچھوچھوی رحمتہ اللہ علیہ مورخہ 5/نومبر2020عیسوی کو دارفناسےداربقاکی جانب اپنےمریدین متوسلین معتقدین محبین کوروتابلکتاچھوڑکر کوچ کرگیۓ إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
حضرت سید کمیل اشرف صاحب قبلہ نور اللہ مرقدہ منکسرالمزاج اعلی کرداربلندفکرعظیم قاٸد،صوفی زماں،عظیم مدبرعظیم مصلح اورشیخ طریقت تھے علمانوازتھے چھوٹوں کوشفقت بھرےاندازمیں مخاطب کرتے تھے قوم کےہمدردتھے علم وفضل رشدوہدایت، اتباع سنت رسول ﷺ میں اپنی مثال أپ تھے۔حضرت کاسب سےبڑاکارنامہ بسکھاری کی سرزمین پہ دینی ملی ادبی خدمات کےلیۓ دارالعلوم محبوب سبحانی کاقاٸم فرماناہےاوراس کےعلاوہ ہندوستان کےطول وعرض میں درجنوں مدارس ومساجدکی سرپرستی فرمار ہے تھےجس کی جزاقیامت کی صبح تک ملتی رہے گی۔میں نےبہت سی شخصیتوں کو دیکھاسنا لیکن سیدکمیل اشرف اشرفی الجیلانی کی ذات باوقارتھی وہ سبھوں سےالگ تھلگ تھےان میں بڑی پاکیزگی تھی۔حضرت کا رخصت ہوناملت کاعظیم خسارہ ہے جس کا پرہونامحال نہیں تو مشکل ضرور ہے
مولاعزوجل حضرت کی دینی ملی تبلیغی مذہبی خدمات کےصلےمیں مغفرت فرماۓ اورشمیم جنت سےنوازے پسماندگان،مریدین،اہل کچھوچھہ وبسکھاری کوصبرجمیل کی توفیق مرحمت فرماۓ أمین بجاہ سیدالمرسلین