Oplus_131072

تنویر شاہ، ابوذر باغبان قومی سیپک ٹکارا مقابلے کے لیے منتخب

جلگاؤں (عقیل خان بیاولی)
مہاراشٹر اسٹیٹ سیپک ٹکارا ایسوسی ایشن ناگپور کے زیر اہتمام 34 واں قومی سیپک ٹکارا انتخابی مقابلہ 8 دسمبر سے 8 جنوری تک منعقد ہوا جس میں ریاست مہاراشٹر کے 12 اضلاع کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا جس میں جلگاؤں ضلع کے دو کھلاڑی تنویر شاہ اور ابوزر شامل تھے۔ جنہوں نے ان انتخابی مقابلوں میں حصہ لیا، ان کھلاڑیوں میں سے ، *تنویر شاہ اور ابوزر باغبان* کو 34 ویں سینئر نیشنل سیپک ٹکارا ٹورنامنٹ کے لیے منتخب کیا گیا ہے، یہ انتخاب نہ صرف ضلع جلگاؤں کے لیے بلکہ ریاست مہاراشٹر کے لیے بھی فخر کی بات ہے۔

یہ مقابلے 10 جنوری سے 14 جنوری 2025 تک ہنم کونڈہ، ورنگل، تلنگانہ میں منعقد ہوگے۔

ان مقابلوں میں *تنویر شاہ، ابوزر باغبان* ریاست مہاراشٹر کی نمائندگی کریں گے  اس انتخاب پر جلگاؤں ڈسٹرکٹ سیپک ٹکارا ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز عبدالغفار ملک، پروفیسر چندرکانت سوناونے، ڈاکٹر پردیپ تلویلیکر، سیکریٹری اقبال مرزا، وسیم مرزا نے کامیابی کے لیے محنت و رہنمائی کی۔

منتخب ہونے پر شہباز شیخ، آصف مرزا، فیضان شیخ، محمد عامر خان، عمران شیخ اور تمام ممبران نے مبارکباد دی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here