سرزمین مارہرہ مطہرہ کی عظمت ورفعت کااعتراف پوری دنیاۓ سنیت ایک عرصہ سےکرتی رہی ہےاور ان شاء اللہ کرتی رہےگی یہ وہ عظیم خاندان ہےجس سے اعلی حضرت عظیم البرکت الشاہ امام احمدرضاخاں فاضل بریلوی علیہ الرحمة والرضوان پوری زندگی وابستہ رہےاسی خانوادےکےچشم وچراغ سیدافضل میاں قادری برکاتی علیہ الرحمہ طویل علالت کےبعد15/ دسمبر2020کودارفناسےداربقا کی جانب کوچ کرگۓ إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ۔
أپ حضوراحسن العلماکےشہزادےاورحضرت ڈاکٹر پروفیسرسیدمحمدامین میاں قادری برکاتی مارہروی کےبھاٸ تھےأپ علمی وروحانی گھرانےمیں پیداہوۓدینی ودنیاوی تعلیم سےأراستہ ہوکر 1990عیسوی میں IPSمنتخب ہوکر ملازمت کرتےرہےاس عہدہ پہ رہتےہوۓاپنی دیانتداری اورشرافت کالوہاأخری عمرتک منواتےرہے،عمدہ کارکردگی کی بنیادپرصدرجمہوریہ ایوارڈمدھیہ پردیش کےوزیراعلی کمل ناتھ کےہاتھوں ملاتھااللہ کریم نےبڑی خوبیوں سےنوازاتھاکسی بھی موضوع پراچھوتےاندازمیں دلاٸل و براہین کےساتھ خطاب فرماتےتھے،شعروسخن کاپاکیزہ ذوق بھی رکھتےتھےپروردگارنےاچھی أوازعطاکی تھی۔شہزادہ اعلی حضرت سرکارحضورمفتٸ اعظم ہندعلیہ الرحمہ سےشرف بیعت حاصل تھاہمیشہ مسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی دورکرنےکی فکرمیں لگےرہتےتھےاللہ رب العزت ﷻاپنےحبیب پاک صاحب لولاک جناب محمدرسول اللہ ﷺکےصدقہ وطفیل سیدافضل میاں برکاتی علیہ الرحمہ کےجملہ صغاٸروکباٸرگناہوں کی بخشش فرماۓ أمین۔میں شہزادہ افضل میاں”سیدبرکات میاں“اوربیٹی ”سیدہ کاٸنات“اوربڑےبھاٸ پروفیسرڈاکٹرسیدامین میاں برکاتی مارہروی مدظلہ العالی کوتعزیت پیش کرتاہوں اوراس دکھ کی گھڑی میں برابرکاشریک ہوں۔
شریک غم والم:محمدصابرالقادری فیضی جامعی کمہراروی ۔صدر رضالاٸبریری کمہرار،شیوہر،بہار