اقوام متحدہ میں اُردو کو سرکاری زبان بناۓجانےپرکیا خوشی کااظہار
رامپور ( مجاہد خاں)
ادبی تنظیم انجمن ترقی اردو اترپردیش کے صدر چوہدری شرف الدین اورجنرل سیکرٹری محمود الظفر رحمانی ایڈوکیٹ نے جنیوا اقوام متحدہ میں اردو کو سرکاری زبان بنانے جانے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ خوش آئند خبر ہےکہ اردو کو عالمی درجہ حاصل ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا اب تک 6 زبانیں جن میں انگریزی عربی چینی فرانسیسی روسی ہسپانوی زبانوں کو عالمی سطح کا درجہ حاصل تھا اور انہیں زبانوں میں اقوام متحدہ کی کارروائیاں اور پیغامات جاری کۓ جاتے تھے اب اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری گوٹریس نےاردو ترجمہ کےساتھ نشریہ جاری کرکے اردوکو عالمی زبان کا درجہ دیکر ایک بڑا کام انجام دیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اردو دنیا کے تقریباً ہر گوشے میں بولی جاتی ہے اور بر صغیر کا اردو داں طبقہ 40 سے زیادہ ملکوں میں مقیم ہے اور امریکہ برطانیہ فرانس وجرمنی کےکیٔ شہروں کے علاوہ عرب ممالک میں بھی اردو کی پڑھائی ہوتی ہے۔یہ ہی وجہ ہے کہ اقوام متحدہ میں اردو کو سرکاری زبان کے طور پر استعمال کۓ جانے کا فیصلہ اردو زبان کی مقبولیت اور اس کی اہمیت کا نتیجہ ہے۔
چودھری شرف الدین نے 1982 میں امریکہ کےسفر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نیو یارک ریلوے اسٹیشن و دیگر اہم جگہوں پر اردو اخبارات رسالے اور کتابیں اسٹالوں پر دیکھنے ملیں جنہیں بڑی تعداد میں خریدا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ امریکہ لندن جرمنی میں اردو اخبار شائع ہوتے ہیں جنہیں بڑی تعداد میں پڑھا جاتا ہے۔
انجمن ترقی اردو نے حکومت ھنداو رصوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیاہے کہ اردو کو سرکاری زبان کا درجہ دے کر اردو والوں کی اس دیرینہ مانگ کو پورا کیاجاۓ ۔
الحمدللہ الحمدللہ…
خبر پڑھ کر خوشی سے میری أنسو نکل پڑے