نائب صدرجمہوریہ وینکیا نائیڈو

نائب صدرجمہرویہ نے کہا کہ ملک اوراس کی ریاستوں کو قابل لیڈراورمضبوط حکومت کی ضرورت ہے

اتوار کی شام تک ملک  میں لوک سبھا انتخابات کے آخری مرحلے کے انتخابات کی ووٹنگ ختم بھی نہیں ہوئی تھی کہ تمام ملکی چینل اور ویب سائٹس ایگزٹ پول پر ایسے ٹوٹ پڑے مانو الیکشن کے نتائج کا اعلان کررہے ہوں، تقریبا سارے نیوز چینلس نے ایک بار پھر این ڈی اے کو حکومت سازی کی ایک طرح سے مبارکبادیاں ہی دے ڈالی ہوں، ملک کے نیوز چینلوں کے اس کارنامے کو بہت سے سیاسی لیڈران نے تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے اسی سلسلے میں نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیا نائیڈونےاتوارکوایگزٹ پول کےنتیجوں کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ ایگزٹ پولس، ایگزیکٹ پول (بالکل صحیح) نہیں تھے۔ نائب صدرجمہوریہ نے کہا ‘ایگزیٹ پولس کا مطلب صحیح نتیجےنہیں ہیں، ہمیں اسے سمجھنا چاہئے۔ 1999 سے بیشترایگزٹ پول غلط ثابت ہوئے ہیں‘‘۔

وینکیا نائیڈو نے یہ بات گنٹورمیں ایک غیررسمی میٹنگ کے دوران کہی۔ لوک سبھا الیکشن کو لےکرانہوں نے کہا کہ ہرپارٹی کا اعتماد قائم (جیت کولےکر) ہے۔ انہوں نے کہا ’23 تاریخ (ووٹوں کی گنتی) تک ہرکوئی اپنی خود اعتمادی دکھائے گا اس لئے ہمیں 23 تاریخ تک انتظارکرنا ہوگا’۔

نائیڈونے مزید کہا ‘ملک اوراس کی ریاستوں کواہل لیڈراورمضبوط حکومت کی ضرورت ہے، جوبھی ہو، بس اتنی ہی ضرورت ہے، بس یہی ہے’۔  نائب صدرجمہوریہ نےکہا کہ معاشرے میں تبدیلی کی شروعات سیاسی پارٹیوں سے ہونی چاہئے۔ انہوں نےکہا کہ اگرجمہوریت کو مضبوط کرنا ہےتوسبھی کواپنےفرائض پرعمل کرنا ضروری ہوگا۔

نائب صدرجمہوریہ نے اس بات پرافسوس کا اظہارکیا کہ موجودہ سیاست میں ہم آہنگی ختم ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا ‘سیاست دانوں کی تقاریر اور ان کے انداز گفتگو میں بہت گراوٹ آئی ہے، وہ ایک دوسرے پر ذاتی تبصرہ کررہے ہیں۔ سیاست میں کوئی کسی کا دشمن نہیں ہے، وہ صرف حریف ہیں۔ وہ اس بنیادی حقیقت کو بھول رہے ہیں’۔ پارلیمنٹ اورریاستی اسمبلیوں میں منتخب عوامی نمائندوں کے برتاو پر ناراضگی ظاہرکرتے ہوئے انہوں نےکہا ‘پارٹی پرتوجہ دیئے بغیردیکھئے، پارلیمنٹ میں اراکین اوراسمبلیوں میں اراکین کیسا برتاو کررہے ہیں۔ پنچایت اورشہری اداروں کےاراکین ان کی پیروی کرتے ہیں’۔

نائب صدرجمہوریہ نے الیکشن جیتنے کےلئے سیاسی جماعتوں کے ذریعہ مفت میں بہت ساری چیزیں دینے کے اعلان کی بھی تنقید کی۔ انہوں نے کہا ‘جس طرح سے پارٹیاں برتاو کررہی ہیں، آپ کو پانچ سال کے لئے مینڈیٹ دیا گیا ہے۔ آپ کو کام کرنا پڑے گا، ایسےکئے بغیرآپ آخری وقت میں مفت کےاعلان کرتے ہیں۔ میں ہمیشہ اس کی مخالفت کرتا ہوں، ‘مکت شکتی’ کا مطلب ہے، کوئی طاقت نہیں’۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here