فرانس کے شہر نائس کے ایک چرچ پر حملہ ہوا جس میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ حملہ آور  چرچ میں داخل ہوکر  تین افراد پر چاقوں سے حملہ کرتے ہوئے ہلاک کردیا۔

ایک عورت کا سر جسم سے الگ کردیا ۔ شہر کے میئر کرسچن ایسٹروسی نے اس کارروائی کو دہشت گرد کارروائی قرار دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نائس شہر میں نوٹری ڈیم چرچ کے قریب چاقوں سے حملہ ہوا ہے۔ پولیس نے اس شخص کو گرفتار کرلیا ہے جس نے اس حرکت کا ارتکاب کیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ چھری کے وار سے تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ چرچ پر حملے میں ایک خاتون کا بھی سر قلم کردیا گیا۔ ملک کے انسداد دہشت گردی پراسیکیوٹر نے حملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

حضرت محمد  پر نامناسب کارٹونوں کے پس منظر میں  ایسا لگتا ہے کہ حملہ آور تلوار سے حملہ کرنے آیا تھا۔ اس ماہ کے شروع میں پیرس کی ایک گلی میں ایک شخص کا سر قلم بھی کیا گیا تھا۔ اسلامی ممالک نے صدر میکرون کے خلاف تشویش کا اظہار کیا ہے ، جو اسلام مخالف ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here