ہاشم اعظمی مصباحی کو خلافت سے نوازا گیا
ہاشم اعظمی مصباحی کو خلافت سے نوازا گیا
بڑی خوش بختی کی بات ہے کہ شہزادہ محدث اعظم ہند شیخ الاسلام علامہ سید محمد مدنی اشرفی الجیلانی کچھوچھوی دام ظلہ العالی نے مبارکپور اعظم گڈھ کے محلہ نوادہ سے تعلق رکھنے والے مدرسہ مدینةالعلوم تکیہ باباپریتم شاہ جائس ضلع امیٹھی کے مؤقر استاذ مولانا مفتی محمد ہاشم اعظمی مصباحی کو اپنی خلافت و اجازت سے نوازا اور بزرگوں سے حاصل شدہ تمام اوراد و وظائف کی اجازت بھی عطا فرمائی. اس اعزاز کی حصولیابی پر مفتی محمد ہاشم مصباحی کو مبارکباد اور استقبالیہ پیش کرنے کے لئے ایک پروگرام بسکھاری میں مجاہد سنیت مولانا امام الدین مصباحی علیہ الرحمہ کے مکان پر منعقد ہوا اس روح پرور موقع پر شہزادہ مجاہد سنیت مولانا فریدالدین مصباحی، مولانا عبداللہ واسطی، مفتی عالمگیر اشرف مصباحی اور مولانا شرافت علی اویسی نے مفتی محمد ہاشم اعظمی مصباحی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مشترکہ طور پر کہا کہ حضور شیخ الاسلام کی خلافت بہت بڑے اعزاز کی بات ہے یہ انعام خداوندی کے ساتھ ساتھ بڑی ذمہ داری بھی ہے اللہ رب العزت آپ کو مزید خدمت دین کی توفیق عطا فرمائے.
نوادہ مبارکپور کی استقبالیہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئےاکثر علماء نے فرمایا کہ حضور شیخ الاسلام کی ہمہ جہت شخصیت علمی عملی ہر اعتبار سے مسلم ہے بلاشبہ آپ علی الاطلاق شیخ الاسلام والمسلمين ہیں آپ کے قلم گوہر نایاب سے صادر ہونے والی تصانیف میں تنہا تفسیر اشرفی عالم اسلام کے لئے آج کے زمانہ میں فرض کفایہ کی حیثیت رکھتی ہے. مولانا جاوید چشتی مبارکپوری نے کہا کہ خلیفہ شیخ الاسلام مفتی محمد ہاشم اعظمی مصباحی کے سینکڑوں فتاوے متعدد تصنیفات وتالیفات اور ہندو پاک کے بیسیوں اخبارات، رسائل و جرائد میں شائع ہونے والے مذہبی، سیاسی سماجی مضامین آپ کی علمی لیاقت کی غمازی کرتے ہیں آپ کی تدریسی، تبلیغی، تقریری، تصنیفی خدمات  کے اعتراف میں حضور شیخ الاسلام نے ایمان و عقیدے کی حفاظت اور رشد و ہدایت کو گھر گھر پہنچانے کے لئے اپنی خلافت و اجازت سے نوازا ہم اس حسین انتخاب پر مولانا موصوف کو مبارکباد پیش کرتے ہیں.اس پروگرام میں مفتی ہاشم صاحب کے والد گرامی الحاج امتیاز احمد عزیزی نے خوشیوں کا اظہار کرتے ہوئے اپنے فرزند کو اپنی نیک دعاؤں اور نصیحتوں سے خوب خوب نوازا.
مدرسہ مدینةالعلوم تکیہ باباپریتم شاہ جائس میں منعقدہ تہنیتی پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے خانوادہ اشرفیہ کے چشم و چراغ شہزادہ مقصود ملت علامہ سید سلمان اشرف جائسی نے کہا کہ حضور شیخ الاسلام والمسلمين جیسے مرشد و نادرالمثال عالم ربانی کی خلافت کسی کے لئے بھی نعمت غیر مترقبہ سے کم نہیں ہے یہ مفتی ہاشم کے لئے عظیم اعزاز کے ساتھ نجات کا ذریعہ بھی ہے.
قاری افروز کی تلاوت قرآن پاک سے محفل کا آغاز ہوا مولانا الیاس اشرفی اور قاری افروز نے نعت و منقبت کے گوہر لٹاۓ حضور سلمان میاں کی دعا کے ساتھ یہ روحانی محفل اختتام پذیر ہوئی
مبارکباد پیش کرنے والوں میں مفتی محمد اعظم مصباحی، مفتی توفیق احسن برکاتی جامعہ اشرفیہ مفتی اسرار احمد مصباحی ، مولانا سلیم امجدی، مقبول احمد قریشی مینیجر ، حافظ عبدالسعید رضوی، مولانا محمد حسین قادری پرنسپل،طفیل خان، منظور احمد قریشی، ماسٹر سراج احمد، ماسٹر شکیل قریشی،ماسٹر رئیس، ماسٹر رضی باقر، ماسٹر سرفراز، حافظ ذاکر جائسی، مولانا فیضان مصباحی، حافظ محمد مکرم مصباحی، حافظ توصیف احمد مصباحی، حافظ انوار احمد نوادوی، مولانا ذیشان قادری و مولانا عثمان سعدی و مولانا محمود مصباحی اساتذہ دارالعلوم جائس، حافظ حمیداللہ، حافظ عارف اشرفی، ماسٹر شاداب، الحاج قاری حسنین، حافظ امین رضوی ، قاری تحسین عزیزی اساتذہ مدرسہ تاج العلوم صمدیہ گاندھی نگر، ماسٹر حسنین قریشی، ماسٹر چاند محمد وغیرہ خاص طور سے شامل تھے.
رپورٹ : محمد مکرم مصباحی نوادہ مبارکپور اعظم گڈھ یو پی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here