آواز حق کانفرنس کے موقع پرعلما ومشائخ کے ہاتھوں سرالعوارف فی بحر المعارف کا رسم اجرا

پریس ریلیز
چورو شریف راجستھان
مورخہ 21/مئی بروز اتوار
پیر طریقت،رہبر راہ شریعت حضرت علامہ سید محمد انوار ندیم القادری، خانقاہِ عالیہ قادریہ چوروشریف کے افادات عالیہ وافاضا ت غالیہ پر مشتمل اورمعروف ادیب ونقاد امیر القلم حضرت علامہ مفتی مقبول احمد سالک مصباحی اشرفی بانی وسربراہ اعلیٰ جامعہ خواجہ قطب الدین بختیار کاکی،نئی دہلی کی ترتیب وتدوین اور ایڈیٹنگ سے مزین، تصوف وطریقت،عملیات وادویات،اور نقوش وتعویذات کی دستاویزی کتاب”سر العوارف فی بحر المعارف“کا آواز حق کانفرنس میں درجنوں علما ومشائخ اوراہل علم وفکر کے ہاتھوں رسم اجرا انجام دیاگیا۔ پروگرام کاانعقاد خانقاہ عنایتیہ کے جشن 300سالہ کے حسین موقع پربتاریخ: 21/مئی 2023ء بروز اتوار بعد نماز عشا ء بمقام: باڑٰ ی قوم تیلیان،چوروعمل میں آیا۔
مقررین نے جہان ایک طرف حضرت مصنف کو خراج تحسین پیش کیا وہیں کتاب کے مرتب ومدون کی محنت ومہارت کابھی اعتراف کیا، حضرت پیرطریقت نے کھلے لفظوں میں برسر اسٹیج کہاکہ آج کی بزم کے روح رواں علامہ سالک مصباحی ہیں، انھوں نے اگر بروقت کتاب کو تیار نہیں کیاہوتاتو آج کا جلسہ بے کیف ہوتا، ہم مصباحی صاحب کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔

کتاب کا سر ورق

پروگرام کے آرگنائزر حضرت علامہ غلام مصطفی قادری نے کہا کہ پیر طریقت،رہبر راہ شریعت حضرت سید محمد انوار ندیم القادری، خانقاہِ عالیہ قادریہ چوروشریف کے ا فادات عالیہ وافاضا ت غالیہ کا شاندار نایاب علمی مجموعہ ہے جوپانچ سو ساٹھ صفحات پر مشتمل ہوکرمنظر عام پرآیا ہے،علامہ سالک مصباحی نے صرف تین ماہ کی قلیل مدت میں، اسے آراستہ وپیراستہ کردیا جوسادات چورو کی روحانی کرامت اور علامہ سالک کی علمی جولانیت ہی سے تعبیر کیا جاسکتاہے۔
ممبئی سے آئے ہوئے معزز خطیب حضرت علامہ سید محمد امین الدین اشرفی نے اصلاح معاشرہ پر خطاب کیا اور کتابوں کی اشاعت اورعلمی کاموں پرزور دیتے ہوئے کہا کہ علامہ سالک مصباحی نوجوان علما کے لیے رول ماڈل ہیں، ان جیسا محقق اس دور میں نایاب ہے، اگروقت ہوتا تو مولانا تفصیل سے کتاب کی موضواعاتی ودستاویزی اہمیت کو اجاگرکرتے۔ اور عوام اہل سنت زیادہ بہتر طریقے سے کتاب کا تعارف حاصل کرتے۔

”سر العوارف کے علاوہ گلبن زہرا کی بھی اشاعت عمل میں آئی، جس کی ایڈیٹینگ بھی علامہ سالک دہلوی نے فرمائی ہے، اس کتاب میں بھی ستائیس صفحات پرمشتمل ان کا تفصیلی ادبی وتنقیدی مقدمہ ہے۔سرزمین آوازکی پہلی آواز حق مصنفہ حضور پیر طریقت علامہ ندیم القادری کا بھی اجرا عمل میں آیا جس میں حضرت شیخ طریقت پیر سیدروشن القادری کی آمد اور جد وجہد کا تذکرہ ہے۔ اس طرح اواز حق کانفرنس جلسہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک عظیم الشان سیمینار میں بھی تبدیل ہوگیا۔اس پروگرام میں خانقاہ قادریہ کے تمام مریدین اور حضور پیر طریقت کے تمام اہل خانہ اور اور اعزہ وقار شریک رہے۔

سیکنڈ ٹائٹل پیج

پروگرام کی صدارت قائد ملت حضرت علامہ ومولانا مفتی سید محمد انوار ندیم القادری شہر امام چورو وناظم اعلیٰ مدرسہ مدینۃ العلوم،چو رو نے فرمائی جب کہ سیادت کا فریضہ شیخ طریقت، نبیرہئ شہزادہئ بلگرام حضرت سید محمد سہیل میاں صاحب قادری،سجادہ نشیں خانقہ وحیدیہ،طیبیہ،بلگرام شریف یوپی اور شہزادہئ حضور محسن ملت حضرت علامہ سیدمحمد ابرار حسین قادری سجادہ نشیں خانقاہ عالیہ قادریہ،جامع مسجدچورو نے انجام دیا۔
اجلاس کی قیادت کا سہرا برادر قائد ملت حضرت سید منظور عالم قادری صاحب،چورو شہزادہ ئ قائد ملت حضرت علامہ سید غلام مصطفیٰ قادری صاحب،چورو،مقررین خصوصی میں حضرت علامہ مولانا مفتی سید محمد امین ا لدین صاحب قبلہ خطیب وامام نظامی جامع مسجد،ممبئی اور حضرت علامہ ومولانا مفتی سید محمد محی ا لدین قادری اشرفی سجادہ نشیں حضرت سید غوث زمن،حیدر آباد قابل ذکر ہیں۔
مہمانان خصوصی میں حضرت علامہ ومولانا سید محمد شاغل صاحب قبلہ،حیدر آباد اور حضرت علامہ ومولانا سیدنفیس قادری صاحب قبلہ،بنگلورسرفہرست ہیں۔
اجلاس کی نقابت حضرت مولانااظہار احمد صاحب قبلہ شاہ جہاں پور ی اور حضرت مولانا محمد جمیل اختر صاحب مدرس مدینۃ العلوم،چورونے کی۔
شہنشاہ ترنم حضرت اسد اقبال صاحب قبلہ کولکاتا مغربی بنگال،اورواصف شاہ ہدیٰ حضرت قاری ریاض احمد صاحب قبلہ،نئی دہلی نے اپنے کلام سے اجلاس میں نئی روح پھونک دی۔
دیگر شرکا میں استا ذالاساتذہ ماہر معقولات ومنقولات حضرت علامہ ومولانا مفتی محمد سکندر اعظم صاحب نعیمی،پرنسپل مدرسہ مدینۃ العلوم،چورو،مولانا مفتی ذاولنورین صاحب قبلہ مدرسہ مقصود العلوم،بیکا نیر، مولانا مفتی عبد السلام صاحب قبلہ رضاکیڈمی،بریلی شریف، مولانا مفتی سلیمان صاحب نعیمی نائب پرنسپل جامعہ نعیمیہ،مرا دآباد خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here