پچہتر ویں ازادی سماروہ کے ذریعے علمااورمدارس نے فرقہ پرستی کی کمر توڑ دی۔
مولانا مقبول احمدسالک مصباحی

علمائے کرام اور مدارس اسلامیہ نے جس طرح سر گرمی کے ساتھ پچہتر ویں آزادی سماروہ کاانعقاد کیاہے، اس نے فرقہ پرستوں کےمنھ پرتالاڈال دیاہے، مدارس اسلامیہ پر دہشت گردی کاالزام لگانے والے حیران و پریشان ہیں،انھیں سمجھ میں نہیں ارہاہے کہ مدرسوں کو کیسے بدنام کیا جائے، ان خیالات کااظہار مشہور مفکر اور دانشور مولانا مقبول احمد سالک مصباحی جنرل مینیجر المدرسۃالاسلامیہ معہدالاطفال،لال پورضلع مہراج گنج، یوپی نے پندرہ اگست بروز پیر2022کی مناسبت سے المدرسۃ الاسلامیہ میں منعقد ہونے والے سماروہ میں کیا، انھوں نے کہا کہ مدارس اور علما کو کسی کو صفائی دینے کی ضرورت نہیں، اور نہ وفاداری کاسرٹی فیکیٹ پیش کرنے کی ضرورت ہے،سرٹی فیکیٹ وہ لوگ پیش کریں جو جنگ ازادی میں مجاہدین ازادی کی انگریزوں کے لیے جاسوسی کیاکرتے تھے، اور آج بڑے محب وطن بنے ہوئے ہیں۔

مولانا مقبول احمد سالک مصباحی ازادی سماروہ میں آئے غیرمسلم مہمانوں سےبتبادلہ خیال کرتے ہوئے

انھوں نے کہا کہ وطن سے محبت ہمارے دین کی روح میں شامل ہے، اسی لیے مدارس کے تعلیم یافتہ طلبہ اور فضلا ملک سے ہمیشہ محبت کرتے ہیں، اور ملک مخالف سرگرمی میں کبھی ملوث نہیں پائے گئے۔
انھوں نے کہا کہ بھارت کی آزادی میں تمام طبقات اور قوموں کے لوگوں نے بے پناہ قربانی پیش کی،
گاندھی جی, نہرو جی, پٹیل جی, سردار بھگت سنگھ, رانی لکشمی بائی, منگل پانڈے کے ساتھ ساتھ علامہ فضل حق خیر آبادی, علامہ کفایت علی کافی, مولانا امام بخش صہبائی دہلوی, بہادر شاہ ظفر, مفتی صدر الدین آزردہ, سبز پوش خاتون, مولانا غلام فرید آزاد, آصف علی, حافظ رحمت, عباس علی, عبد الرحیم, مظفر احمد, جنرل بخت, سید محمد شرف الدین قادری جیسے سیکڑوں بلکہ ہزاروں اصل مجاہدین و شہدا کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
حاجی محمد رضا انصاری نے کہاکہ آج ہمیں اپنے آپ سے یہ عہد کرنے کی ضرورت ہے کہ جس آزادی کو ہمارے آبا و اجداد نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر حاصل کیا تھا اس کا بہر قیمت تحفظ کیا جائے ۔آج ملک کو غریبی، بھوک مري اور بے روزگاری سے آزادی دلانے کی ضرورت ہے آج وطن عزیز کو فرقہ واریت سے آزاد کرنے کی ضرورت ہے اور یہ آزادی ممکن تب ہوگی جب ہم تعلیم یافتہ ہوں گے جب ہمارے بچے تعلیم یافتہ ہوں گے اور ہماراپورا معاشرہ تعلیم یافتہ ہو گا۔

پرچم کشائی کے بعد پوز دیتیں طالبات

مولانامقبول احمد سالک مصباحی مینیجر المدارس الاسلامیہ معہد الاطفال لال پور مہراج گنج یوپی ایک ماہ سے مسلسل گاؤں میں مقیم رہ کراس کی تمام ضروریات کی تکمیل وتجوید کاری میں لگے ہوئے ہین، مولانا کی محنت ک دیکھتے ہوئے گاؤ ں کےہندومسلم سبھی طبقے کے لوگوں نے ازادی سماروہ میں سرگرمی سے حصہ لیا اور اپنا قیمتی تعاون بھی پیش کیا، خاص کرپنکج سنگھ گرام پردھان،رام بھرت پرساد،بھولیسرپاسوان سابق پردھان، ونود پرجاپتی ایل آئی سی ایجینٹ، سمت پرجاپتی، دھننجے سنگھ، اروند پاسوان، انل بھائی، کھلو،ودیسی پاسوان،موہن پاسوان، اوم پرکاش، پنٹو، انگت پاسوان،نے بھی خلوص کے ساتھ انتظامیہ کمیٹی کا حوصلہ بڑھایا۔

پرچم کشائی کرنے کے بعد قومی ترانہ گنگناتے طلبہ

پروگرام کی۔ نظامت ماسٹر محمد الیاس نے کیا۔ شاعر اسلام حضرت احمد رضا قادری نے اپنی انقلابی نظم سے سامعین کے دلوں کو فرمادیا۔ان کے علاوہ متعدد طلبہ و طالبات نے ازادی کی نظمیں اور تقریریں پیش کرکے سامعین کو حیران کردیا
مولانا انور علی استاذ مدرسہ ہذا، ماسٹر محمد منتخب انصاری استاذ مدرسہ ہذا، ماسٹر محمد الیاس استاذ مدرسہ ہذا، ماسٹر غلام نبی استاذ مدرسہ ہذا،محمد شفیع انصاری، محمد رفیع انصاری،غلام رسول انصاری، شمس الدین انصاری ممبر، جاویداخترانصاری ممبر، معین الدین انصاری ممبر، محمد علقمہ یاسر انصاری،محمد سبحان انصاری، محمد شعیب انصاری، محمد مسلمہ یاسر انصاری، حبیب اللہ انصاری، عمران احمد انصاری، کے علاوہ گاؤں کے دیگرزندہ دل مسلم نوجوانوں نےنے پروگرام کو سجانے سنوارنے میں اہم رول ادا کیا۔
آخر میں تمام حاضرین اور طلبہ وطالبات کی کی خدمت میں مٹھائی اور چائے پیش کی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here