گستاخ اولیاء پر علماء و مشائخ بورڈ شاخ جموں کشمیر چراغ پا

*حکام گستاخ جاہل نام نہاد وہابی مبلغ کے خلاف فی الفور سخت سے سخت کاروائی کریں* مولانا نورانی نقشبندی

گوہر خاکی/سرینگر/… صوفی سنی مسلمانوں کی عالمگیر پر امن تحریک آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈ و ورلڈ صوفی فورم کے شاخ جموں و کشمیر کے سربراہ جناب مولوی محمد نورانی قریشی نقشبندی(من جملہ تمام اراکین ،خدامان درگاجات، مجاوران،سجادگان ،علی زادگان،قوم سادات ) نے چند دن پہلے ایک گستاخ وہابی جاہل مبلغ کی اولیاء کبار خصوصاً بانی اسلام در کشمیر محسن اعظم میر سید علی ہمدانی و خواجہ خواجگان گل دبستان اہل بیت اطہار معین الدین چشتی موسوی اجمیری کی مقدس شان میں گستاخی اور ان کی شان میں نازیباء الفاظ پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ اپنے ایک بیان میں جناب نورانی نے کہا کہ اس نام نہاد مبلغ کو تاریخ اسلام کی ہوا تک نہیں لگی ہیں اسی لیے یہ ایسی ناقابل برداشت گستاخیاں انجام دیتے ہیں۔اور جو ہم (سواد اعظم) کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کرینگے۔ ہم حکومت وقت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ان جیسے فتنہ پرور ،شرانگیز ، جاہل مبلغین کی نکیل کس لیں تاکہ ایسے گھناونے واقعات پیش نا آیے۔ ہم اس وقت پوری اہل سنت و الجماعت برادری کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔ اور یہ وقت آپسی اختلافات کو بالاے طارق رکھ کر ایک ہونے کا ہیں تبھی اس ناسور کا قلع قمع کیا جاسکتا ہیں ۔ہم شرعی کونسل کشمیر اور مولانا شوکت حسین کینگ صاحب کے بیحد ممنون و مشکور ہیں جنہوں نے علی الصبح اس گستاخی پر اپنے اپنے بیان جاری کیے۔۔۔

*شعبہ نشرواشاعت علماء و مشائخ بورڈ جموں و کشمیر*

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here