پلوامہ حملے کا ایک منظر PC: indiatoday

نوجوان تشدد کا راستہ ترک کرکے گھروں کو واپس لوٹ آئیں: ڈی جی پی

پلوامہ ٠٥ ، مئی ؍ جنوبی کشمیر کے پلوامہ سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوانون  ملی ٹینسی کوخیر باد کر کے واپس گھر آیا ہے۔ پولیس نے واقعے کے حوالے سے ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے ۔کشمیر نیو زسروس کے مطابق جنوبی کشمیر کے پلوامہ سے تعلق رکھنے والے ایک اور جیش محمد عسکری تنظیم سے وابستہ جنگجونے ملی ٹینسی کو خیر باد کر واپس گھر لوٹ آیا ۔اس حوالے سے اتوار کوپولیس کی جانب سے ایک بیان میںواقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیاکہ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان حال ہی میں جنگجوؤں کے ساتھ شامل ہوا تھا تاہم اب انہوں نے جنگجوئیت کو خیر باد کر کے گھر واپسی کی راہ اختیار کی ہے۔پولیس کا کہنا تھا مذکورہ نوجوان جیش محمد سے وابستہ ہوا تھا جواب جنگجوئیت سے لاتعلق ہوکر واپس آگیا ہے تاہم پولیس نے نوجوان کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی ہے ۔ادھر واقعے کے حوالے سے پولیس نے ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے۔ادھر ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے نوجوان کی گھرواپسی سے متعلق کشمیر نیوزسروس کو بتایا کہ نوجوان کی طرف سے بندوق کا راستہ ترک کرنا نہ صرف گھروالوں بلکہ پولیس کیلئے بھی خوشی کی بات ہے۔ ڈی جی پی کا کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے نوجوان ملی ٹینسی کی طرف جائیں۔ آپ سب جانتے ہیں کہ اب لوک ملی ٹینسی کا راستہ ترک کرکے گھروں کو واپس لوٹ رہے ہیں۔

ہم گھر واپس لوٹے نوجوان اور اُسکے اہلخانہ کو دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ جو نوجوان جنگجوئوں کی صف میں شامل ہوئے ہیں وہ یہ راستہ جلد از جلد ترک کرکے اپنے اپنے گھروں کو واپس لوٹ آئیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here