سوامی وویکانند کی یوم پیدائش کے موقع پر محمد علی جوہر یونیورسٹی میں تقریبات کا اہتمام 

رامپور: (مجاہد خاں) محمد علی جوہر یونیورسٹی میں سوامی وویکانند کی یوم پیدائش کے موقع پر جوش و خروش کے ساتھ آن لائن اور آف لائن تقریبات منعقد کئے گئے۔ جن میں یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات نے مختلف مقابلے میں اپنے فن کے جوہر دکھائے۔ سوامی وویکانند کی یوم پیدائش کی مناسبت سے پوسٹر سازی، شستہ زبانی، اور تحریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور انعامات حاصل کیے۔ بعد ازاں ویب نار میں کشاگر شریواستو نے استقبالیہ خطاب کے دوران سوامی ویکانند کی حیات و خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انھوں نے کہا کہ سوامی کی زندگی آج کے نوجوانوں کے آئیڈیل کی حیثیت رکھتی ہے۔ ایسے میں ضروری ہے کہ ہم سوامی جی تعلیمات سے خود بھی روشناس ہوں اور دوسروں کو روشناس کریں۔ اس موقع پرڈاکٹر کملیش اور ڈاکٹر ریکھا سروہی نے بھی حاضرین کو خطاب کیا اور سوامی وویکانند کی زندگی کے مختلف پہلوؤں اور ان کے نمایاں کارناموں سے حاضرین کو محظوظ کیا۔ کلچرل سکریٹری ڈاکٹر گلریز نظامی نے سوامی کی خدمات پر سیر حاصل گفتگو کی۔اس سے قبل مضمون نگاری مقابلے میں ماہ پارااول، احتشام الحق دوم، منتہی قاضی سوم، پوسٹری سازی میں عمرہ معظم اول، رابعہ دوم، یسریٰ جمشید سوم، ڈبیٹ مقابلے میں سشیل اول، اصفیہ دوم، عطیہ سوم، شستہ زبانی مقابلے میں، احتشام الحق اول، عطیہ ربی دوم، ماہ پارا سوم مقام حاصل کرنے والے ناموں کا اعلان کیا گیا۔علاوہ ازیں ڈاکٹر سیدہ شمائلہ نعیم نے حاضری کا شکریہ ادا کیا۔ جبکہ نظامت کے فرائض اقرا معظم نے ادا کیے۔ تقریب میں ڈاکٹر پلکت اگروال، رابعہ خان، ماہرہ اخلاق، ڈاکٹر عبد الوہاب، ڈاکٹر راحین شمع، انتخاب ندیم، ڈاکٹر عذرا شاہین، ڈاکٹر شمائلہ نعیم،ڈاکٹر گلفشاں، صدام حسین، ارم خان طاہر، شیوم اگروال وغیرہ کے کافی تعداد میں اساتذہ و طلبہ موجود تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here