مولانامحمدصابرالقادری
بہارویدھان سبھاالیکشن کااعلان ہوتے ہی ہرپارٹی ایک دوسرے سے اپنے تعلقات قاٸم کرنےمیں جٹ گٸ ہے برسراقتدارپارٹی ہویاحزب مخالف پارٹی اب ایسے وقت میں اقلیت طبقہ اوردلت طبقہ کوسوجھ بوجھ کے ساتھ قدم اٹھاناہوگاچونکہ معاملہ ایک دوسال کانہیں بلکہ پانچ سال کاہے۔مذکورہ خیالات کااظہار رضالاٸبریری کمہرارکے صدراورمعروف عالم دین ادیب شہیرحضرت مولانامحمدصابرالقادری فیضی کمہراروی نے اخباری نماٸندوں سے بات چیت کے دوران کیا۔
         مولاناقادری نے مزیدکہاہے کہ 2020کاالیکشن اپنے کھوۓ ہوۓ وقارکوحاصل کرنے کاہے اب کھویاہواوقارکیسے حاصل ہوگا۔اکڑکراوراکھڑکرحاصل نہیں ہوگابلکہ ملت اوربھاٸ چارگی کے ساتھ حاصل ہوگاگٹھبندھن کومضبوط بنانے سے ہوگا۔اگرفرقہ پرست پارٹی کوشکست دیناہے توذات برادری سے اوپراٹھ کر،بے روزگاروں کوروزگاری دینے کافنڈاfandaلیکرسامنے أناہوگا۔
        کتنے B edایسٹوڈینٹ سڑکوں پہ گھوم رہے ہیں لیکن نکمی سرکارنے کچھ نہیں کیا کتنے B edایسٹوڈینٹ کی عمریں ختم ہوگٸیں لیکن یہ پھیکوسرکارکچھ نہ کرسکی۔اب ان تمام باتوں کوسامنے رکھتے ہوۓ اپنے ووٹ کوقیمتی اورمعنی خیزبناکراقتدارمیں اچھے وزیراعلی کاانتخاب کریں۔
      مولاناقادری نے کہاہے کہ تیجسوی یادوجی کوچاہیۓ کہ بہارکے لوگوں کے دل کی أواز”مجلس اتحادالمسلمین “کواپنے ساتھ شامل کرے اورپوری تواناٸ کے ساتھ دن رات ایک کرکے اقتدارحاصل کرنے میں کوٸ کسرباقی نہ چھوڑے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here