ایساکہاں سے لائیں کہ تجھ سا کہیں جسے
درگاہ نظام الدین اولیا دہلی کے معروف گدی نشین صوفی سید افضال نظامی کا انتقال پرملال
علما ئے دہلی کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری
نئی دہلی /17جنوری
بین الاقوامی شہرت کی حامل عظیم الشان سنی صوفیخانقاہ و درگاہ حضرت خواجہ محمد نظام الدین اولیا بخاری چشتی دہلوی رحمۃ اللہ علیہ سے منسلک دو بزرگوں کا آج انتقال ہوگیا۔آج صبح درگاہ کے بزرگ خادم اور گدی نشین پیر صوفی سید افضال نظامی صاحب والد گرامی صوفی اجمل نظامی کا مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔انھیں آبائی قبرستان میں سپرد لحد کیا گیا۔ پیر صاحب کے دنیا بھر میں ہزاروں مریدین اور محبین ہیں۔ مرحوم کے فرزند اکبر صوفی سید اجمل نظامی نے صوفی میڈیا سروسز کو بتایا کہ پیر صاحب کی فاتحہ خوانی کے حوالے سے جمعرات کو درگاہ محبوب الہٰی میں فجر نماز کے بعد قرآن خوانی ہوگی اور ظہر نماز کے بعد بستی نظام الدین میں موجود گھر پر تعزیتی اور دعائیہ مجلس منعقد ہوگی۔ اس دوران آج شام درگاہ کے معروف خادم اور گدی نشین سید فضل احمد نظامی کی شریک حیات کا بھی انتقال ہوگیا۔ مرحومہ صوفی میڈیا سروسز کے مشیر خاص اور درگاہ کے خادم سید فرید نظامی کی والدہ ماجدہ تھیں۔ کئی مذہبی انجمنوں اور شخصیات نے دکھ زدہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ جن میں انجمن خدام درگا خواجہ صاحب اجمیر،اور مولانا پیر اخضر حسین کشمیری بھی شامل ہیں۔
معروف صوفی اسکالر مولانا سید محمداشرف کچھوچھوی صدر آل نڈیا علما ومشائخ بورڈ نے کہا کہ درگاہ محبوب الٰہی کا دربار عالمی صوفی درنار ہے،اس دربار کے کسی مخدوم کا جانا پوری قوم کے لیے عظیم سانحہ ہے،یہ برارہ راست تصوف اور صوفیا کانقصان ہے۔مشہورسماجی کارکن سید قمرالدین صدر آل انڈیا قومی تنظیم مغربی دہلی نے پیر افضال نظامی کی موت کو ملت کااہم نقصان قرار دیا اور کہاکہ ان کے چلے جانے سے تصوف کاایک ستون مسمار ہوگیا۔حضرت مولانا سید جاوید علی نقش بندی سجادہ نشین خانقاعالیہ چشتیہ نقش بندیہ دریا گنج نے کہاکہ وہ ہمارے سرپرست اور محسن کی حیثیت رکھتے تھے،ان کےجانے سے ہم تنہاہوگئے ہیں۔مولانا محمد یعقوب علی خان خطیب وامام خلیل اللہ مسجدبٹلہ ہاؤس نے کہاکہ محبوب الٰہی کے آستانے کاہر فرد ہمارے لیے ایک سہار اورسکون کا ذریعہ ہے،افضال نظامی کے جانے سے ہمارے دلوں کاقرار جاتا رہا۔ مولانا اشتیاق احمد برکاتی خطیب وامام درگاہ حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی مہرولی شریف نے کہا کہ محبوب الٰہی کے آستانے سے حضرت قطب صاحب کے آستانے کا بڑا گہراتعلق ہے،پیرافضال نظامی کے انتقال کا غم دربار قطب کے ہر فرد کو ہے۔مولانا زین اللہ نظامی چیر مین غوثیہ فلاح ملت فاؤنڈیشن جسولہ نے کہا کہ آج ہمار ے سر سے دست شفقت جاتا رہا۔مولانا محمود غازی نائب سربراہ اعلیٰ جامعہ حضرت نظام الدین اولیا،نے کہا کہ پیر افضال نظامی کے جانے کاغم ایک زخم کی طرح ہے جوبرسوں ہمیں تڑپاتا رہے گا۔مولانا عرفان احمد اشرفی جامعہ فاطمہ خریجی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہاکہ موت کا ایک وقت معین ہے مگر پیر افضال نظامی کااس طرح اچانک جانا ہم سب کے لیے سوہان روح ہے۔مولانا ظفر الدین برکاتی ایڈیٹر کنز الایمان مٹیا محل نے کہا پیر افضل نظامی کانورانی چہرہ ابھی بھی ہماری نگاہوں میں چمک رہاہے۔یقینا وہ صوفی باصفا تھے۔ان کے علاوہ درج ذیل حضرات نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔مولاناعظیم اشرف رکن آل انڈیا علما ومشائخ بورڈ دہلی نے کہاکہ درگاہ محبوب الٰہی کا خادم ہونا برا عظیم شرف ہے،ان کے جانے سے پورا نظامی کنبہ سوگوار ہوگیا ہے۔
ان علما کے علاوہ مولانا اقبال ا حمد قادری مصباحی خطیب وامام رضا جامع مسجد برہم پوری،مولانا تسلیم احمد مصباحی،سیلم پور،قاری عرفان عالم اشرفی جامعہ فاطمۃ الزہرا خریجی،قاری ریاست علی بیگم پور،قاری ریاض احمد دہلوی بلجیت نگر،قاری عرفان احمد جامعہ فاطمۃ الزہراکھریجی،قاری شان محمد رضوی رضا جامع مسجد کھریجی،قاری حجۃ الاسلام پریم نگر،مولانا عبد الکریم قادری بلجیت نگر، قاری اسرار احمد شکور پور،مولانا بدارالدین احمد قادری وجے وہار،مولانا عبد الرشید قادری موہن گارڈن،مولانا غلام رسول رضوی اندھیریا موڑ، مولانا اقلیم رضا مصباحی لمرا فاؤنڈیشن شاہین باغ،قاری انصار احمد مسجد برکاتیہ،شیوو ہار،مولانا سید انتظار حسین بدایونی خطیب پنکھے والی مسجد مہرولی شریف، مولانا جنید احمد بستی حضرت نظام الدین،مولانا پرواز حیدر برکاتی خطیب وامام مسجد درگاہ نصیرالدین چراغ دہلی،مولانا قاری حشمت علی رضوی جامعہ ام جمیلہ للبنات مہرولی،مولانا شاہ جہاں اشرفی ہرش وہار،ٓحافظ مبشر اشرفی نعیمی ایکتا وہار،مولانا وسیم اشرفی امر مارکیٹ،مولانا اقبال احمد قادری مصباحی رضا مسجد چوہان بانگر،قاری عبد السبحان نعیمی بھجن پورہ،مولانا تصور علی نظامی صدر شمع ویلفیر ٹرسٹ گوپال وہار،، مخیرقوم انسان علی، رنہولا،حاجی رفیق احمد صدر اعلیٰ غوثیہ مسجد،نان گلوئی،رفیع الدین صدر مسجد برکاتیہ شیووہار،حاجی آمین علی صدر مدینہ مسجد سیوک پارک،شوشل ورکر عالم علی سی۔1جنک پوری نے اپنی اپنی تعزیت پیش کی ہے۔
جاری کردہ: مولانا مقبول احمد سالک مصباحی
بانی ومہتمم: جامعہ خواجہ قطب الدین بختیار کاکی
،210۔بی،بلاک،گلی نمبر۔8,،مدنپور کھادرایکس ٹینشن،نیر سموسہ چوک، سریتا وہار،نئی دہلی-110076
اور قومی ترجمان آل انڈیا علما و مشائخ بورڈ،
ہاؤس نمبر -20,سکنڈفلور،فرسٹ لین،جوہری فارم، جامعہ نگر،اوکھلا،نئی دہلی-110025
٭٭٭٭٭























































