آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ کی جانب سے یوم آزادی پر پرچم کشائی

یوم آزادی ہندوستان میں ہر سال 15/اگست کو قومی تعطیل کے طور پر منایا جاتا ہے،سنہ 1947/میں اسی تاریخ کو ہندوستان نے ایک طویل جدو جہد کے بعد انگریزوں کی غلامی سے آزادی حاصل کی تھی،اسی لئے 15/اگست کو پورے ہندوستان میں قومی تعطیل منائی جاتی ہے اور جگہ جگہ پرچم کشائی اور دیگر رسمی تقریبات کے ذریعہ جشن آزادی منایا جاتا ہے۔
آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ شاخ مراد آباد کے ہیڈ آفس الجامعۃ الصابرہ للبنات کے احاطے میں بورڈ کے ضلع صدر حضرت مولانا قاری محمد عامر رضا اشرفی کے ہاتھوں پرچم کشائی ہوئی،حضرت مولانا ہارون نعیمی صاحب نے جنگ آزادی کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا، اس موقع پر خاص کر حضرت مولانا قاری مظہر الحسن اشرفی صاحب،حضرت مولانا ارشد لطیفی صاحب،حضرت مفتی نفیس عالم علیمی صاحب، حضرت مولانا نسیم اشرفی صاحب،حضرت قاری جمال اشرفی صاحب،حضرت نظار الحسن اشرفی صاحب،حضرت مولانا آشکار صاحب، حضرت مولانا قاری یوسف جمال رضوی صاحب،حضرت مولانا احمد رضا صاحب،جناب ڈاکٹر کامران اشرفی صاحب،محمد بلال اشرف ، محمد رضا اشرفی اور قرب و جوار کے سبھی نوجوان موجود تھے، اخیر میں حضرت مولانا ناصر اشرفی صاحب نے ملک کی ترقی اور امن امان کے لئے دعائیں کی اور شیرنی تقسیم کی گئی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here