کےکےاردو گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج میں “یوم اوزون”کا انعقاد۔

جلگاؤں( عقیل خان بیاولی) کے کے اردو گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج میں ١٦ستمبر کو “یوم اوزون “کا‌انعقاد‌پرنسپل تنویر جہاں شیخ کی صدارت میں منعقد ہوا اس موقع پر موصوفہ نے عالمی سطح کے بڑھتے درجۂ اور بڑھتی مختلف آلودگیوں سے متعلق اظہار تفکرات کرتے ہوئے طالبات کو عملی زندگی میں چھوٹی چھوٹی چیزوں کا ترک کرکے اور کچھ چیزوں کو اپنا کر ہم اپنے ماحول کو کیسے آلودگی سے پاک رکھ سکتے ہیں اس سے متعلق رہنمایانہ ٹیپس دیتے ہوئے موقع بہ موقع شجرکاری کرنے بھی تلقین کی۔ جماعت دہم کی طالبات خان تحریم،شیخ عربینہ حفیظ شیخ عالیہ،حمیرہ باغبان،شیخ حوریہ وغیرہ نے یک بابی ڈرامہ کے ذریعے آلودگی سے بچنے کا پیغام ناظرین کو دیکر خوب داد و تحسین بھی حاصل کی سائنس کلب کے نگران اساتذہ کرام سمینہ شیخ، و عمران خان پٹھان نے رہنمائی فرمائیں اس موقع پر شاہ ذاکر، مشتاق بہشتی موجود تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here