گوہر خاکی/ ماور ہندواڑہ

بابائے قوم مہاتما گاندھی (گاندھی جینتی) کی 152 ویں سالگرہ کے موقع پر لل دید یوتھ کلب ماور ہندواڑہ نے آج گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول قلم آباد کے احاطے میں سوچھ بھارت ابھیان تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب کا انعقاد ایچ ایس ایس قلم آباد کے مرکزی کیمپس میں کیا گیا جہاں لل دید یوتھ کلب کے نوجوان ، ہائر سیکنڈری سکول قلم آباد کے طلباء ، سکھی کوئے کلمچکلا کے فوجی اہلکاروں نے سوچھتا عہد لیا۔
اس دوران شرکاء حضرات نے جوش و جزبے کے ساتھ صفائی ستھرائی کے اس پروگرام میں حصہ لیا۔
شرکاء نے ایچ ایس ایس قلم آباد کے بالائی اور لور بلاک ، کلام آباد کے پلے گراؤنڈ کے ساتھ ساتھ BDO آفس ماور کی صفائی عمل میں لائی وہیں دانشکدہ قلم آباد کے رئیس ادارہ جناب محمد مقبول لون صاحب نے اس تقریب کے انعقاد پر لل دید یوتھ کلب کے پوری ٹیم کو مبارک دی ۔ اس تقریب میں مقامی افراد کے علاوہ رورل ڈیولپمنٹ ڈیمارٹمنٹ ، یوتھ سرویسز اینڈ سپوٹس محکمے کے ساتھ ساتھ سرپنچ اور پنچ حضرات نے بھی شرکت کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here