بھوساول میں دعوتِ اسلامی ہند کے مدرسۃ المدینہ کنز الایمان کے طلبہ کا ترنگا جلوس
بھو ساول:
پندرہ اگست کادن ہم ہندوستانیوں کے لئے بےحدخوشی کادن ہوتا ہے 15 اگست 1947 کوہی ہمارے پیارے ملک ہندوستان کو انگریزوں کی غلامی سے آزادی ملی ۔15 اگست کے دن سبھی قوموں کی قربانیوں کی بدولت ہمیں آزادی کی نعمت ملی اور ہم ہندوستانی اس نعمت کاچرچہ اور جشن مناتے ہیں ۔لیکن اس سال 15 اگست کادن اورزیادہ خاص ہے کیونکہ آج کےدن ملک کی آزادی کو 75 سال مکمل ہوئے ہیں ۔دعوت اسلامی کے مدرسۃ المدینہ کنز الایمان بھو ساول کے طلبہ اور اساتذۂ کرام نے ترنگا جلوس کا اہتمام کیا جلوس کی شروعات مسجدِ کنزالایمان امردیپ چوک سے صبح 11 بجے ہوئی اور شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتے ہوئے یہ جلوس رضا ٹاور پر اختتام پذیر ہوا ۔اِس موقع پر مدرسے کے طلبہ نے یہ بھی عزم کیا کہ پودے لگانا ہے درخت بنانا ہے اورہمارے پیارے ملک ہندوستان کو ہرا بھرا بنانا ہے ۔ملک میں امن و شانتی قائم رکھنے ، ملک کی ترقی کے اسباب وغیرہ عنوان پر بیانات اور خصوصی دعا رکن ہند مشاورت حاجی سلیم عطاری نے کی ۔ جلوس کو کامیاب بنانے میں دعوتِ اسلامی کے جلگاؤں ضلع صدر زبیر عطاری، قاری منتظر، حافظ قاسم، قاری انور رضا مولاناذلفقار مصباحی ،اظہر قادری، عمران عطاری آصف عطاری، مسعود عطاری اور رفیق روشن نے کوششیں کی

میڈیا ڈپارٹمنٹ دعوت اسلامی انڈیا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here